03 June, 2006

دو خبریں

پہلی خبر

روزنامہ جنگ ملتان ۔۔۔ 02 جون 2006 (صفحہ 01)
کراچی (رپورٹ جاوید رشید) بھارت میں پٹرول کی قیمت 2 برس سے 44.46 روپے لیٹر برقرار، دالیں گزشتہ 5 سال سے 27 سے 30 روپے فی کلو مل رہی ہیں، دہلی اور ممبئی میں بکرے کا گوشت 170، حیدرآباد دکن160، مغربی بنگال میں 130 روپے اور آٹا 12 روپے فی کلو فروخت ہوتا ہے، ڈالر 46 روپے کا ہے (نوٹ۔ خبر کی صرف سرخی لکھی گئی ہے)

دوسری خبر

روزنامہ جنگ ملتان ۔۔۔ 03 جون 2006 (صفحہ 01)
اسلام آباد (اے پی پ) بھارت میں پٹرول پاکستان سے 4.13 اور ڈیزل 3.42 روپے مہنگا ہے۔ اسلام آباد میں آٹا 13.02، نئی دہلی 16.44، ڈھاکہ 16.32، کابل 24.20 اور دبئی میں 24.60 روپے فی کلو گرام ملتا ہے۔ (نوٹ۔ خبر کی صرف سرخی لکھی گئی ہے)

دونوں خبریں آپ نے پڑھیں اب آپ ہی بتائیے یہ اخبار والے کسے بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کو یہ پاگل سمجھتے ہیں یا خود کو تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔
ایک دن کے فرق سے اتنی متضاد بیانی کیا ان خبروں کو کوئی چیک کرنے والا نہیں، آخر کوئی مانیئٹرنگ سسٹم تو ہو گا ہی، یا کوئی حکومتی ادارہ، یا سبھی سوئے ہوئے ہیں۔

1 comments:

خاور کھوکھر نے لکھا ہے

پەلے دن سچى خبر لگ گئى هو گى ـ اور اوپر سے فون آگيا هو گا كه !!اوے هماره بابا اوپر كرو!!ـ
اور يه هے اپنا بابا اوپر كرنے كى ايكـ بهونڈي كوشش ـ
كوئى آپنے گهر ميں چهج بجائے يا چهاننى هميں كيا هميں تو چاهيے پاكستان كے عوام كى بەترى ـ

6/06/2006 12:25:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب