03 September, 2006

بات ہے سمجھ کی

جو اللہ سے ڈرتا ہے اس سے سب ڈرتے ہیں۔ حسن بصری
ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔ افلاطون
ہنسی ایک سستی دوا ہے جسے خریدا نہیں جا سکتا۔ محمود غزنوی
جب میں نے اپنے دکھ کو صبر کے کھیت میں بویا تو مجھے مسرت کا پھل ملا۔ خلیل جبران
زندگی کے آدھے غم انسان دوسروں سے امیدیں وابستہ کر کے خریدتا ہے۔
سب سے بڑی بہادری کسی سے بدلہ نہ لینا ہے۔
سب سے اچھی خیرات معاف کر دینا ہے۔
ٹھوکر کے بغیر کوئی بردبار نہیں بنتا اور تجربے کے بغیر کوئی دانا نہیں ہوتا۔
مصیبت میں گھبرانا سب سے بڑی مصیبت ہے۔
سچائی تیل کی طرح سطح پر آ جاتی ہے۔
حکمت ایک ایسا درخت ہے جو دل سے اگتا ہے اور زبان سے پھل دیتا ہے۔
مسکراہٹ ایک ایسا پردہ ہے جس کے پیچھے ہر قسم کا راز پنہاں ہے۔
صبر ایک ایسی سواری ہے جو سوار کو کبھی گرنے نہیں دیتی۔
دل کی آنکھ عبادت سے کھلتی ہے۔ حضرت جعفر صادق
خود کو بدل لو قسمت خودبخود بدل جائے گی۔
مسکراتا ہوا چہرہ کبھی کسی کو برا نہیں لگتا۔
قطرہ دریا میں گر جائے تو قطرہ نہیں رہتا، دریا بن جاتا ہے۔
ہر آدمی اپنی کل کھو چکا ہے، کامیاب وہ ہے جو اپنی آج نہ کھوئے۔
جو زیادہ پیسے والا ہے وہ زیادہ محتاج ہے۔
غصہ کی آگ پہلے غصہ کرنے والے ہی پر پڑتی ہے بعد میں دشمن پر پڑے یا نہ پڑے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب