دھوکہ
اپنے آپ کو شیر سمجھنے والی ہماری حکومت کا بھی یہی حال ہے جیسا اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
ہماری حکومت کو لاکھوں کا مجمع سینکڑوں میں اور سینکڑوں کا مجمع لاکھوں میں نظر آتا ہے، چند فیصد لوگ حکومت کے ساتھ ہیں اور وہ بھی ایسے جن کے مفادات اس حکومت سے ہیں مگر یہ سمجھنا کہ ملک کی نوے فیصد آبادی ہمارے ساتھ ہے۔ ایک حسین دھوکے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ جو کوئی اور نہیں خود حکومت ہی اپنے آپ کو دے رہی ہے۔
ایرانی شہنشاہ کے خلاف جب کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے تو وہ اپنے ہمنواؤں کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے انہیں دیکھنے نکلا تو ہمنواؤں نے شہنشاہ کو یہ یقین دلا دیا کہ یہ تمام لوگ آپ کے حامی ہیں اور آپکی عظمت کے گن گا رہے ہیں۔
یہی کچھ ہماری حکومت کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ اسے بھی یہ یقین دلایا جا رہا ہے کہ سب ‘اوکے‘ ہے۔ عوام خوشحال ہیں، روپیہ پیسہ عام ہے، ایک رکشے والا بھی ماہانہ بیس ہزار تک کما لیتا ہے۔ سولہ کروڑ عوام صبح شام آپ کی حکومت کے گن گا رہی ہیں۔ یہ بس چند ‘شرپسند‘ ہیں جو آپ کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور یہ میڈیا جو کیمرہ ٹریک سے چند لوگوں کے مجمع کو لاکھوں میں پیش کرتا ہے۔ یہ سب اپوزیشن جماعتوں سے ملے ہوئے ہیں۔ یہ سب مل کر آپ کی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ خود عوام بھی ان سے تنگ ہیں وہ تو آپ کے حامی اور مددگار ہیں اور آپ کو تاحیات صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔