10 July, 2007

حافظ قرآن ہندو لڑکی

ٹائمز آف انڈیا بنگلور اور بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک نو سالہ لڑکی جب مدرسہ مدینتہ العلوم میں قرآنی آیات کی تلاوت کرتی ہے تو مدرسہ کے مولوی اسے حیرت سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس لڑکی کا نام ہیم لتا اور وہ ایک ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ گزشتہ چھ ماہ سے وہ پٹنہ سے دس کلو میٹر دور کھکول میں واقع جامع مسجد میں چلنے والے اس مدرسہ میں آرہی ہے۔ ہیم لتا مدرسہ کے پاس ہی رہتی ہیں۔ ابتداء اردو پڑھنے سے ہوئی اور اب وہ باقاعدہ قرآن شریف پڑھ رہی ہیں۔ مدرسہ کے منتظمین کہتے ہیں کہ ہیم لتا کے والد دلیپ کمار چودھری جو ریلوے میں ملازم ہیں کا کہنا ہے کہ ان کی تمنا تھی کہ ان کے بچے اردو، عربی اور قرآن پڑھ سیکھیں۔ ہیم لتا کی والدہ کہتی ہیں کہ ایسا کرنے سے انہیں خاندان یا سماج میں کسی بھی طرح کی مخالفت یا تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ارملا دیوی نے بتایا کہ کبھی کبھار لوگ مذاق میں کہا کرتے ہیں کہ ہم بچوں کو مولوی بنا رہے ہیں۔ اب ہیم لتا کاچھوٹا بھائی آشیش ودھیارتھی بھی بہن کے ساتھ مدرسہ جاتا ہے اور اردو پڑھنے لگا ہے۔ والدین چاہتے ہیں کہ وہ بھی قرآن پڑھنا سیکھ جائے۔ مدرسہ میں حفظ کرنے والے بچوں اور بچیوں کو دیکھا دیکھی ہیم لتا کے دل میں یہ خواہیش پیدا ہوئی کہ وہ بھی حفظ کرے۔ اس کی اس خواہش میں اس کے والدین کی رضامندی بھی شامل ہے۔


 


 


HINDU GIRL WANTS TO MEMORIZE HOLY QURAN


5 comments:

شمشاد نے لکھا ہے

اللہ جس کو چاہے ہدایت دے دے۔
ہو سکتا ہے قرآن حفظ کرتے کرتے اس کو اللہ کی طرف سے ہدایت مل جائے اور وہ مسلمان بھی ہو جائے۔ اور اس کے طفیل اور بھی ہندو دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔

7/10/2007 01:23:00 AM
ابو حلیمہ نے لکھا ہے

السلام علیکم،
اس مضمون میں یہ نہیں لکھا کہ وہ حافظ قرآن بن گٔی بلکہ یہ لکھا ہے کہ اسے بننے کی خواہش ہے۔

7/10/2007 01:23:00 AM
عوام نے لکھا ہے

اسلام کو ہماری ضرورت نہیں ہمیں اسلام کی ضرورت ہے-
اور اللہ کہتا ہے جب تم اس پر کاربند نہیں ہو گے تو میں کسی اور قوم کو کھڑا کر دوں گا-
اللہ ہم سب پر رحم کریے

7/10/2007 08:12:00 PM
Saeed Khan نے لکھا ہے

ye achhe baat he ek hindo larki quran seekh rahi he wo bhi aek baci. par herat to is baat ki he ke muslman jin ka quran sekhne ke siwa aiman he pora nhen he wo quran se bilqul door ho gae hen / miri muslmanon se guzarish he ke khudara qran ko dekho tub jake sukon mile ga. Saeed Khan

7/10/2007 08:59:00 PM
ساجداقبال نے لکھا ہے

سبحان اللہ....

7/15/2007 11:35:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب