28 July, 2007

مفادات کی جنگ

پاکستانی سیاستدان بھی عجیب قسم کے مفادات سے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں، اب یہی دیکھ لیں کہ
محترمہ بے نظیر بھٹو جو کل تک صدر پرویز مشرف کو آمر، ڈکٹیٹر جیسے خطاب سے نوازتی تھیں، جو اب تک جمہوریت کا رونا رو رہی تھیں۔
اور صدر پرویز مشرف کے بقول کہ میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو دونوں لٹیرے ہیں اور اب وہ پاکستان نہیں آئیں گے۔
آج ملک کے بہترین مفاد میں ابوظہبی میں خلفیہ زاہد کے محل ’قصرِمشرف‘ میں بیٹھ کر سارے گلے شکوے دور کر رہے ہیں۔ ان نئے بننے والے تعلقات نے مسلم لیگی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ چوہدری برادران بے چین ہیں۔ بی بی کے زخم خوردہ کراچی کنگ اس ملاقات کو خوش آئیند قرار دے رہے ہیں۔
لیکن ۔۔۔ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ ہمارے سیاستدانوں کی انائیں اور ضمیر آخر کس چیز کے بنے ہوئے ہیں؟ وہ کونسی انائیں ہیں جن کے ہوتے ہوئے بے ہودہ گالیاں ان کی صحت پر دیسی گھی کا اثر کرتی ہیں، وہ کون سے زریں اور بہترین اصول ہیں جن کو سامنے رکھ کر یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں۔
لیکن جب کسی بہترین مفاد کی خاطر ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو سینکڑوں بازو ان کی گردنوں میں حائل ہونے کےلئے بے تاب ہوتے ہیں اور اس سارے تماشے کے باوجود ان کے ذہن میں کوئی خلش پیدا ہوتی ہے اور نہ ہی ان کے دماغوں پر کوئی خراش آتی ہے۔

3 comments:

احمد نے لکھا ہے

جن کے ہوتے ہوئے بے ہودہ گالیاں ان کی صحت پر دیسی گھی کا اثر کرتی ہیں"

7/28/2007 07:59:00 AM
پاکستانی نے لکھا ہے

اسلام علیکم
احمد بھائی پہلے تو پاکستانی بلاگ پر آپ کو خوش آمدید۔ دوسرا مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

7/28/2007 03:43:00 PM
اجمل نے لکھا ہے

آپ نے کبھی محاورہ نہیں سنا ۔ چور کا ساتھی چور نہیں تو گرہ کٹ ؟

7/28/2007 09:31:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب