28 September, 2007

احمدی نژاد اور لی بولنگر کے درمیان خطابی مکالمہ

Columbia University
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے درمیان ایک تاریخی خطابی مکالمہ سننے کو ملا جو آپ کی خدمت میں پیش ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر

میں مسلمان ملک کے صدر کو دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا مرتکب قرار دیتا ہوں کیونکہ آپ کے دور میں لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا اورشہری اور سیاسی آزادی پر قدغن لگایا جا رہا  ہے، سچ بولنے کی پاداش میں عوام پابند سلاسل ہیں، طلبا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور علما کرام، صحافیوں اور وکلا پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ آپ میں وہ تمام خامیاں موجود ہیں جو کسی ڈکٹیٹر میں پائی جاتی ہیں۔ بہائی فرقے سے تعلق رکھنے والے، خواتین اور ہم جنس پرست خصوصی طور پر آپ کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ دسمبر2005ء میں آپ نے اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ہولوکاسٹ کی تردید کرتے ہوئے اُسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا، حالانکہ ہولوکاسٹ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی دستاویزی حقیقت ہے اور اِس کو جھوٹ قرار دے کر آپ نہ صرف تاریخ کا مذاق اڑا رہے ہیں بلکہ انسانیت کی بھی توہین کررہے ہیں۔ اسرائیل کے حوالے سے بھی آپ نے دو ہفتے قبل ایک تباہ کن بیان دیا کہ اِسے صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہیے۔ اس بات کے بھی دستاویزی شواہد موجود ہیں کہ ایرانی حکومت لبنان میں اسرائیل سے برسر پیکار حزب اللہ کی مالی معاونت کر رہی ہے اور اسے ایران ہی نے 1980ء میں قائم کیا تھا اور اس تنظیم کا قیام حماس اور اسلامی جہاد نامی فلسطینی تنظیموں کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق حزب اللہ کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے گئے ہیں �%

5 comments:

ساجداقبال نے لکھا ہے

بہت خوب منیر بھائی. میں نے جیو پر کچھ جھلکیاں دیکھی تھیں لیکن ایرانی صدر فارسی میں بات کر رہے تھے جو مجھے سمجھ نہیں آئی. مجھے ان سے اسیطرح کے ردعمل کی توقع تھی.

9/28/2007 10:35:00 PM
پاکستانی نے لکھا ہے

شکریہ ساجد بھائی

9/29/2007 04:32:00 AM
راہبر نے لکھا ہے

واقعی یار! یہ بندہ بڑا کمال کا ہے. اس میں بہت ہمت اور جوش و جذبہ ہے.

9/29/2007 06:06:00 PM
قدیر احمد نے لکھا ہے

یہ بندہ تو ہمت والا ہے لیکن اس کی دھمکیاں دینے والی عادت مجھے پسند نہیں . سب کو معلوم ہے کہ یہ دنیا پروپیگنڈے کی دنیا ہے . اسرائیل کی دھمکیاں تو کسی کو نظر نہیں آتیں لیکن احمدی نژاد کی اسرائیل کو مٹانے کی دھمکیاں ایران اور مسلم ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں . بندہِ خدا جو کرنا ہے کر لو ، پہلے سناتے کیوں ہو؟

9/30/2007 12:26:00 AM
خاور نے لکھا ہے

ان امریکیوں کی بهی کوئی کل سیدهی نہیں هے ـ ایران کے منتخب صدر کو ڈکٹیٹر کہتے هیں اور پاکستان کے ڈکٹیٹر کو حقیقی جمہوریت کہتے هیں ـ
اور تو اور طالبان پر منشیات کی تجارت کا الزام سن کر میرا تو ہاسا هی نکل گیا تها ـ
لیکن ایک بات ہے میڈیا ان کے هاتھ ہے اور اس کا استعمال بهی امریکه خوب جانتے هیں ـ
ساری دنیا کو گمراە کیے جارہے هیں ـ

9/30/2007 10:33:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب