بلاگ پہ آمد کا بہت بہت شکریہ
Showing posts with label عالم اسلام. Show all posts

اہم خبر - سابق لیبیائی حکمران معمر قذافی ہلاک

ٹی وی بریکنگ نیوز کے مطابق سابق لیبیائی حکمران معمر قذافی ہلاک ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے اعلٰی عہداروں کے مطابق قذافی کے آبائی شہر سرت میں لڑائی کے دوران قذافی ہلاک ہو گئے۔
لیبیائی ٹی وی کے مطابق معمر قذافی زخمی حالت میں تھے جبکہ بی بی سی اردو کے مطابق ایک جنگجو نے دوران گفتگو بتایا کہ قذافی ایک گڑھے میں چھپے ہوئے تھے، ان کے پاس ایک طلائی پستول بھی تھا اور آخری لمحہ قذافی گولی نہ مارنے کی منت کرتے رہے۔


قذافی کی موبائل سے لی گئی ایک تصویر بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس میں معمر قذافی کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

عبدالستار ایدھی احمدیوں کا ایوارڈ واپس کریں، جمعیت علماء برطانیہ

ویکفیلڈ (پ ر) جمعیة علماء برطانیہ کے قائدین مولانا عبدالرشید ربانی، مفتی محمد اسلم، مولانا اسلم زاہد، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا امداد اللہ قاسمی، حافظ محمد اکرام، قاری ممتاز، قاری غلام نبی، مولانا قاری شمس الرحمن، مولانا ادریس، مولانا خورشید، مولانا خالد محمود حسین، مولانا رفیق احمد شاہ، مفتی خالد محمود، فیض الحسن، مفتی محمد حسین، قاری عبدالرشید رحمانی، مولانا محمد حسین، مولانا ابراہیم خان، مولانا عزیز الحق ہزاروی، مولانا نصیب الرحمن، مولانا جمیل احمد، بابو مشتاق، ایوب لہر، حاجی قمر عالم، مفتی عزیز الرحمن، حافظ انور، قاری حفیظ الرحمن، مفتی طارق، حافظ عمر فاروق، مولانا رشید راجہ، قاری محمد نیاز، ڈاکٹر اشرف لہر، مفتی طارق، شیر اعظم، مفتی طارق علی شاہ، قاری حضرت علی، مولانا شاہ رفیع الدین، مولانا عبدالشکور، حافظ صفدر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اپنے آپ کو احمدی کمیونٹی کہنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلئے انہیں اسلام اور مسلمانوں کا نام استعمال نہیں کرنے دیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بہادر اور نڈر قائد عوام مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں بغیر کسی دباؤ کے قائد ملت اسلامیہ مفتی محمود کی جانب سے پیش کردہ دلائل کے انبار کی روشنی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مرزا غلام احمد قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔ انہوں نے مسلم ممبران پارلیمنٹ سے درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹ کے ممبران اور وزرا کو ان کے بارے میں آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے نمائندے نے ان سے ایوارڈ لیکر زیادتی کی ہے۔ اس لئے عبدالستار ایدھی کو فی الفور ایوارڈ واپس کردینا چاہئے۔ دریں اثناء ختم نبوت اکیڈمی لندن کے سربراہ مولانا عبدالرحمن باوا، ختم نبوت ایجوکیشن سینٹر برمنگھم کے مولانا امداد الحسن نعمانی، ختم نبوت سینٹر فارسٹ گیٹ لندن کے مولانا خالد محمد، اشفاق احمد، حاجی رفیق، یوکے اسلامک مشن علماء کونسل کے سیکرٹری مولانا اقبال اعوان، جمعیة العلمائے برطانیہ کے امیر قاری رضا الحق، مولانا گل محمد، مولانا احسان میر، قاری تصور الحق، مولانا قاسم، مولانا اکرام الحق خیری، اسلامک اکیڈمی مانچسٹر کے سیکرٹری مولانا مفتی فیض الرحمن اور برطانیہ بھر کے علمائے کرام اور آئمہ مساجد نے مرزا غلام احمد قادیانی کی جماعت کے پانچویں سربراہ مرزا مسرور کے پیس سمپوزیم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرزا مسرور کو چاہئے کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کی بات کرنے سے پہلے اپنے شہر چناب نگر میں امن قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرزا مسرور کو شکایت ہے کہ پاکستان کی اسمبلی نے مولویوں کے حق میں فتوے دیئے۔ ضیاء الحق مرحوم نے ان کے خلاف آرڈیننس نافذ کیا تویہ سب کچھ پاکستان کے مسلمانوں کے مطالبے پر کیا گیا اور انصاف کا تقاضا پورا کرتے ہوئے مرزا ناصر کو پارلیمنٹ میں آکر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اور پھر غیر مسلم اقلیت ہونے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرزا مسرور اور ان کی جماعت کو چاہئے کہ وہ امت مسلمہ کے فیصلے کو تسلیم کریں اور اسلام اور مسلمانوں جیسے ٹائٹل کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ بشکریہ جنگ


مکمل تحریر اور تبصرے >>>

مردِ مجاہد فریڈرک عمر کاتونی



کتنے عظیم ہو تم کاتونی: جی ہاں، یہ ہے وہ فقرہ جو آج عالمِ اسلام میں بسنے والے ہر مسلمان کی زبان ہے۔ اور  آخر  یہ بلا وجہ بھی تو نہیں ہے ناں!!! اِس غیرت مند مسلمان نے اپنی جیب سے سات لاکھ امریکی ڈالر   Usd. 700,000))  جو کہ پاکستانی روپوں میں پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ پانچ ہزار  نو سو پچپن (59805955.24) روپے بنتے ہیں،  ادا کر کے اندلس میں ایک قدیمی مسجد کو مسمار ہونے سے بچایا ہے۔ اصل میں سپین کی ایک ریئل اسٹیٹ ایجینسی اس دعوے کے ساتھ کہ یہ مسجد ایسی زمین پر بنی ہوئی ہے جس کے معاہدے کی مدت ختم ہو گئی ہے اور اب  اس زمین کو کسی بھی غیر مذہبی کام کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، ہر حال میں مسجد گرا کر اپنے استعمال میں لانے کے ارادہ سے سرگرم تھی۔

اور جیسے ہی یہ خبر اندلس میں بسنے مسلمانوٓں کے توسط سے افریقی ملک مالی کے  اس عظیم فٹبال پلیئر فریڈرک کاتونی کو پہنچی کہ مسلمان نہ تو  اس مسجد کو بچا پانے کیلئے پیسے اکٹھے کر پا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا راستہ،  تو کاتونی نے فورا اپنی جیب سے یہ پیسے ادا کرکے مسجد کو منہدم ہونے سے بچا کر مسلمانوں کیلئے وقف کر دیا، تاکہ یہ جگہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اللہ کی عبادت کیلئے برقرار رہے۔ واضح رہے کہ یہ رقم کاتونی کیلئے کوئی اتنی معمولی بھی نہیں، لگ بھگ ایک سال کی تنخواہ بنتی ہے۔

شہرت سے قطعی دور، جب بھی کبھی کاتونی سے اس موضوع پر بات کی گئی تو اس نے اتنا سا جواب دیکر :  مجھے موقع ملا اور میں نے مسجد کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی سی کوشش کی، ہمیشہ بات ختم کر دی۔

اگر بات اس کھلاڑی کی سیرت کی ہی ہو رہی ہے تو یہاں اس بات کا ذکر بھی کرنا پڑے گا کہ: فریڈرک کاتونی کئی ایک فلاحی منصوبوں میں مستقل طور پر شریک رہتا ہے چاہے وہ اُسکے اپنے ملک مالی میں ہوں یا کہیں اور مسلمان ملک میں۔ جن منصوبوں کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہیئے وہ مالی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے پیسے اکٹھے کرنا ہے۔

فریڈرک کاتونی 2 ستمبر 1977 کو فرانس کے شہر  (Sainte-Foy-lès-Lyon, Rhône) میں پیدا ہوئے، آجکل سپین کے مشہورِ زمانہ کلب اشبیلیہ اور اپنے اصلی ملک مالی کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں، اشبیلیہ کلب نے انہیں 17 اگست 2005 کو 6.5 ملین یورو کے عوض معاہدہ طے کر کے خریدا تھا پاکستانی روپوں میں یہ رقم چھہتر کروڑ سنتالیس لاکھ چار ہزار سات سو چھ روپے بنتی ہے،  2 فروری 2008 کو بیسٹ افریقن فٹبال پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز پا چکے ہیں۔  کئی ایک معرکۃ الآراء میچوں میں میچ وننگ کارکردگی پیش کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، بیس سال کی عمر سے فریڈرک میں دین سے لگاؤ بڑھا حتٰی کہ بات  یہاں تک جا پہنچی کہ اُس نے اپنے کلب کے اسپانسر کی شرٹ یہ کہہ کر پہننے سے انکار کر دیا کہ وہ غیر اسلامی سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلب کو اُسکی بات ماننا پڑی۔ اور اب عجیب منظر ہوتا ہے کہ وہ اپنی علیحدہ شرٹ پہن کر میدان میں کھیل رہا ہوتا ہے۔

(صبح کی نماز ہی آپکے اللہ  کے ساتھ محبت کا پیمانہ ہے)، یہ ہے وہ سلوگن یا نعرہ جو سپین میں مسلمانوں کی ایک تحریک کا ہے جس کی قیادت یہ عظیم کھلاڑی فریڈرک کاتونی کرتا ہے۔ یہ تحریک مسلمانوٰ ں میں صبح کی نماز ادا کرنے کی اہمیت اور ضرورت کا احساس پیدا کرتی ہے۔

اس تحریک کے تحت سپین میں ریلیاں ، لیکچرز اور  دیگر پروگرام منعقد کیئے جاتے ہیں جو مسلمانوں کو فجر کی نماز کا ثواب بتاتے ہیں اور صبح کی نماز سے قبل پڑھی جانے والی دو سنتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دو سنتیں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بہت زیادہ اہمیت رکھتی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فجر کی دو رکعتیں اس دنیا اور اس دنیا میں موجود ہر شئے سے زیادہ بہتر ہیں۔ جبکہ مسلم کی ایک روایت کے مطابق: یہ ساری دنیا سے سے زیادہ پسندیدہ چیز ہیں۔ سوچنے والی بات یہ بنتی ہے کہ یہ ساری دنیا اپنی شان و شوکت و عظمت و رعنائی سمیت اگر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں میں فجر سے قبل والی دو سنتوں کے برابر  کی چیز تک نہیں بنتی تو بذاتِ خود فجر کی نماز کی قیمت کیا بنے گی؟

سپین میں مسلمان تنظیمیں لوگوں کو وزٹنگ سے مشابہ کارڈ چھپوا کر مفت تقسیم کرتی ہیں جن پر صبح کی نماز کیلئے سستی بھگانے کا طریقہ اور دوسرے ترغیبی طریقے چھپے ہوتے ہیں۔

فریڈرک کاتونی کہتا ہے کہ: اگر کوئی انسان کسی دوسرے انسان سے سچا پیار کرتا ہے تو لا محالہ اُس سے ملنے کی تڑپ اور شوق بھی تو رکھتا ہے۔ بلکہ اُسے حیلے بہانوں سے بار بار یاد بھی کرتا رہتا ہے، اور جب ملاقات کی گھڑی قریب آنے لگے تو نیند غائب ہو جاتی ہے۔ تو پھر کیا کہا جائے ان لوگوں کیلئے جو صبح کی نماز کیلئے سستی کرتے ہیں، کیا وہ لوگ واقعی اللہ تعالٰی سے پیار کرنے والے ہیں؟ کیا وہ لوگ واقعی اُس کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور اُس ذاتِ باری سے ملنے کا شوق رکھتے ہیں؟

یاد رہے کہ: مالی دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ جمہوریہ مالی (فرانسیسی: République du Mali) (انگریزی: Republic of Mali) مغربی افریقہ کا زمین بند ملک ہے، جو براعظم افریقہ کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ لگ بھگ 65 فیصد علاقہ صحرائی یا نیم صحرائی ہے جہاں گزشتہ صدی میں کئی خشکسالیاں آ چکی ہیں۔ زیادہ تر معاشی سرگرمیاں دریاۓ نائیجر کے سیراب کردہ علاقہ تک محدود ہیں۔ 10 فیصد آبادی نوماڈک ہے اور لگ بھگ 80 فیصد افرادی قوت فارمنگ اور ماہی گیری سے منسلک ہے۔ صنعتی سرگرمیاں فارمی پیداواروں کی سربندی سے متعلقہ ہیں۔ برتن سازی اہم گھریلو صنعت ہے جو زیادہ تر عورتیں کرتی ہیں۔

اے کاتونی: کاش مجھے موقع ملے تو میں تیرے خوبصورت کالے سر پر بوسہ دوں، تو کتنا مسلمانوں کیلئے درد رکھتا ہے!! جو بھی نیک اعمال تو نے کیئے ہیں اللہ تجھے اُنکا اجر عظیم عطا فرئے، کیونکہ تو ہر مسلمان کیلئے فخر کی علامت ہے!! اے کاش ہمارے ہیرو، کھلاڑی، سیاستدان ، جاگیر دار اور وڈیرے تجھ سے کچھ سبق سیکھیں کہ پیسہ کس لئے کمایا جاتا ہے اور کس طرح اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے مسلانوں کی فلاح اور بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

کاش کوئی اُسے بتا دے کہ میں اللہ کی خاطر اُس سے پیار کرتا ہوں۔
حضرات محترم: میری ایمیلز میری ذاتی پسند ہوتی ہیں، جنکا مقصد آپ سے رابطہ، دوسری ثقافتوں سے آگاہی، علم اور معلومات کا پھیلانا مقصود ہوتا ہے، اگر آپ کو ناگوار گزرتی ہوں تو ضرور آگاہ کیجیئے۔ اس  مضمون کو آپکی خدمت میں پیش کرنے کیلئے جتنی محنت کی ہے، ا‘س کے بدلے میں  آپکی دعاؤں کا طالب ہوں۔ محمدسلیم/ شانتو ۔ چائنا 







مکمل تحریر اور تبصرے >>>

عيد الاضحٰى مبارک

عيد الاضحٰى یاد دلاتی ہے بہت سے مقدس لمحات
ایسے لمحات جن میں کی گئی فرمانبرداری اور دی گئی قربانی امر ہو گئی۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمائیل علیہ السلام کی فرمانبرداری۔

ان دو معزز و معتبر ہستیوں کا بہت بڑا احسان ہے ہم سب پر اور وہ ہے بیت اللہ شریف کی بنیادیں اٹھاتے ہوئے اللہ کے گھر کی تعمیر مبارک کے وقت میں آپ دونوں کی مانگی ہوئی بہت خوبصورت دُعا۔

“ہمارے رب! ان میں (ہماری نسل میں) ان میں سے ہی ایک رسول بھیج جو انہیں تیری آیتیں سنائے، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور انہیں پاکیزہ بنائے۔“ سورہ البقرہ آیت١٢٩

اور تمام تعیف اس پاک پروردگار کے لئے جس نے اپنے ان پاکیزہ نبیوں کی دُعا کو قبول فرماتے ہوئے اپنے بندوں پر احسان عظیم فرمایا۔

“ہم نے تم میں سے ہی تم میں ایک رسول بھیجا جو تمہیں ہماری آیتیں سناتا ہے، تمہیں پاک کرتا ہے، تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم جانتے نہ تھے“ سورہ البقرہ آیت١٨١

یہ احساس بہت خوبصورت و معطر ہے کہ ہمیں اس پاک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کا شرف حاصل ہے
جن صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں ہر پل ہزراہا فرشتے حاضر رہتے ہیں۔
جن صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک ایک بار محسوس کرنے کے بعد آسمان بھی دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منتظر رہا۔
جس صلی اللہ علیہ وسلم ذات مبارک پر فرشتے درود پاک پڑھتے ہیں۔
جس صلی اللہ علیہ وسلم ذات مبارک کے لئے چرند پرند، انسان سب درود پاک پڑھتے ہیں۔
اور خدائے بزرگ و برتر اپنی مخلوق کے ساتھ خود آپ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے۔

عید کے اس مبارک موقع پر اللہ سے دعا ہے کہ
وہ ہمیں شعور عطا فرمائے کہ کسی بھی گلہ و ناشکری سے پہلے ہم سوچ لیں کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے احسان عظیم کا شکر ادا کر لیا ہے!!!

تمام مسلمانوں کو عيد الاضحٰى مبارک ہو
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیات





























مکمل تحریر اور تبصرے >>>

ماہ رمضان کی دُعا

یا اللہ
استحقاق تو نہیں رکھتے
ایسے اعمال تو نہیں ہیں
چوپایوں سے بھی بدتر ہیں
وعدہ خلاف اور اڑیل ہیں گناہوں پر
مگر اے اللہ، اے پروردگار، اے تنہا مالک
اور کس سے مانگیں
اور کس کے در پر جھکیں
ہمیں، مسلمانوں کو، پاکستانیوں کو معاف کردے
معاف کردے اے مالک
اس ماہ رمضان میں
تیرے رحمتوں کے خزانے ہی خزانے کھلے ہیں
یا اللہ ہمیں معاف کردے
عذاب سے محفوظ کردے
ایک اور بوسنیا، کشمیر، عراق، افغانستان، چیچینیا مسلم امت کا مقدر نہ ہو
اور اے مالک
اگر تو یہ ہمارا نصیب ہے
تو پھر یہ تیرے دشمنوں کے خلاف آخری معرکہ ہو
ہمیں ہمت دے، حوصلہ دے، عزم دے، ولولہ دے
موت سے محبت عطا فرما
یا اللہ
تیری رضا کے ہم طلبگار ہیں
ہم سے راضی ہوجا
اس امت مسلمہ سے راضی ہوجا
آمین
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

انڈیا ۔ ہندو، مسلم

دو قومی نظریہ کے مخالف، دوستی کا اراگ الاپنے والے اس وڈیو کو دیکھ لیں اُن پر دو قومی نطریے کی حقیقت واضح ہو جائے گی۔


مزے کی بات یہ کہ تین بار اس وڈیو کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا مگر وہاں فوراََ ہی اس وڈیو کو ختم کر دیا گیا مجبوراََ اسے دوسرے ہوسٹ پر لوڈ کرنا پڑا۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

جوتے کا سائز دس تھا!!

اتوار کا دن صدر بش کے لئے بد قسمت ثابت ہوا، عراق کے اچانک دورے کے دوران عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک عراقی صحافی نے اپنے جوتے صدر بش کو دے مارے اور کہا ’کتے، عراقی عوام کی جانب سے الوداع‘ اس کے بعد جواب میں صدر بش نے اپنے ازلی ڈھیٹ پن کا ثبوت دیتے ہوئے کہا ’میں صرف یہ رپورٹ کر سکتا ہوں کہ اس کا سائز دس تھا۔‘
یہ وہی بات ہوئی جیسے بھٹو صاحب کے ساتھ ہوا تھا، کہا جاتا ہے کہ کسی جلسہ عام میں کسی نے بھٹو کی طرف جوتا پھینکا تھا جواب میں بھٹو نے کہا کہ مجھے پتہ ہے چمڑا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔
بہرحال صدر کے لئے یہ الوداعی ملاقات انتہائی بُری ثابت ہوئی، کہا جاتا ہے کہ اچھے انسان کے ساتھ اچھی یادیں اور بُرے انسان کے ساتھ ہمیشہ بُری یادیں وابستہ رہتی ہیں۔ اب صدر بش بھی اپنی باقی ماندہ زندگی انہی بُری یادوں کے سائے میں گزاریں گے۔


وڈیو





مکمل تحریر اور تبصرے >>>

واعتصمو بحبل اللہ جميعا و لاتفرقوا‘

اس وقت عالم اسلام کو مخلص قیادت کے ساتھ ساتھ آپس کے سیاسی نفاق کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے کبھی عراق ایران کے ساتھ آٹھ سال لڑتا ہے تو کبھی کویت پر حملہ کر دیتا ہے۔ کبھی سعودی عرب کے تعلقات ایران سے بگڑ جاتے ہیں تو کبھی ایران اور پاکستان کے تعلقات خراب ہو جاتے ہیں۔ پاکستان آزاد ہوتا ہے تو افغانستان اسے اقوام متحدہ میں تسلیم ہی نہیں کرتا اور پھر جب افغانستان پر بُرا وقت آتا ہے تو پاکستان تیس لاکھ افغانیوں کو اپنے ہاں پناہ دے دیتا ہے۔ لیکن شمالی اتحاد کی حکومت سارے اقدامات ماننے سے انکاری ہوتی ہے اور پاکستان کے مقابلے میں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھاتا ہے، افغانستان کی دوبارہ تعمیرِنو میں زیادہ تر ٹھیکے ہندوؤں کو مل جاتے ہیں۔
قرآن مجید میں اللہ تعالٰی واضح طور پر ارشاد فرماتا ہے۔
‘‘واعتصمو بحبل اللہ جميعا و لاتفرقوا‘‘
کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقہ نہ ڈالو ''
لیکن اس کے باوجود مسلمان آپس میں متحد نہیں ہو رہے ہیں۔
نفاق کی حد تو یہ ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کئی پاکستانی فوجیوں نے ایرانی ساخت کے بم بھی پکڑے ہیں جبکہ (او، آئی، سی) اسلامی سربراہی کانفرنس کے تقریباََ چونتیس ممالک بھارت سے دوستی اور تجارت کی پینگیں بڑھاتے نظر آ رہے ہیں، کچھ عرصہ پہلے ایران اور بھارت کے درمیان جنگی معاہدے کی بازگشت بھی گردش میں رہی ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے پر عربوں کا ساتھ دیا جبکہ خود یاسر عرفات مرحوم اور ان رفقاء بھارت کے حامی ہیں اور سابق مرحوم عراقی صدر صدام حسین کی طرح یاسر عرفات نے کشمیر کے بارے میں کبھی پاکستان کی حمایت نہیں کی بلکہ الٹا بھارت سے دوستی بڑھاتے نظر آئے۔
پاکستان اسلامی نظریہ کے اصول پر معرض وجود میں آتا ہے تو مصر کے حکمران ہنس پڑتے ہیں کہ پاکستانیوں کو دیکھو اب یہ ہماری رہنمائی کریں گے لیکن خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ وہی پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی ملک بن گیا۔
بھارت کے شہر ممبئی میں دو ہوٹلوں پر حملہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے پاکستان کا نام لیا جاتا ہے پھر جماعت الدعوۃ کر اس میں ملوث کیا جاتا ہے۔ اس کے فوراََ بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوتا ہے اور اس میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور پاکستان کو حکم دیا جاتا ہے کہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ جبکہ اس کے برعکس بھارت میں گجرات اور دیگر علاقوں میں ہزاروں مسلمانوں کو مار دیا جاتا ہے، سینکڑوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، ہندو انتہا پسند تنظیم اس سارے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ سلامتی کونسل چپ سادھ لیتی ہے۔
ان سارے واقعات کی روشنی میں بتائیے اس وقت پاکستان کہاں کھڑا ہے۔ عالم اسلام میں مخلص قیادت نہ ہونے اور آپس کا نفاق مسلسل پاکستان اور خود عالم اسلام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

احمدی نژاد اور لی بولنگر کے درمیان خطابی مکالمہ

Columbia University
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے درمیان ایک تاریخی خطابی مکالمہ سننے کو ملا جو آپ کی خدمت میں پیش ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر

میں مسلمان ملک کے صدر کو دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا مرتکب قرار دیتا ہوں کیونکہ آپ کے دور میں لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا اورشہری اور سیاسی آزادی پر قدغن لگایا جا رہا  ہے، سچ بولنے کی پاداش میں عوام پابند سلاسل ہیں، طلبا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور علما کرام، صحافیوں اور وکلا پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ آپ میں وہ تمام خامیاں موجود ہیں جو کسی ڈکٹیٹر میں پائی جاتی ہیں۔ بہائی فرقے سے تعلق رکھنے والے، خواتین اور ہم جنس پرست خصوصی طور پر آپ کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ دسمبر2005ء میں آپ نے اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ہولوکاسٹ کی تردید کرتے ہوئے اُسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا، حالانکہ ہولوکاسٹ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی دستاویزی حقیقت ہے اور اِس کو جھوٹ قرار دے کر آپ نہ صرف تاریخ کا مذاق اڑا رہے ہیں بلکہ انسانیت کی بھی توہین کررہے ہیں۔ اسرائیل کے حوالے سے بھی آپ نے دو ہفتے قبل ایک تباہ کن بیان دیا کہ اِسے صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہیے۔ اس بات کے بھی دستاویزی شواہد موجود ہیں کہ ایرانی حکومت لبنان میں اسرائیل سے برسر پیکار حزب اللہ کی مالی معاونت کر رہی ہے اور اسے ایران ہی نے 1980ء میں قائم کیا تھا اور اس تنظیم کا قیام حماس اور اسلامی جہاد نامی فلسطینی تنظیموں کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق حزب اللہ کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے گئے ہیں �%
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

اب کیا ہو گا؟

افغانستان میں افغان شہری عبدالرحمان کا مذہب اسلام تبدیل کر کے عیسائیت میں داخلہ اور عدالت کی طرف سے سزائے موت کی دھمکی نے ایک نئے تنازعے کو جنم دے دیا ہے امریکہ سمیت یورپ نے افغانستان کی حکومت پر دباؤ ڈالا ہوا ہے کہ وہ عبدالرحمان کو رہا کرے۔
اس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس اور جرمنی کی چانسلر انجلا میرکل نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے بات چیت کی اور عبدالرحمان کی مبینہ سزائے موت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر جارج بش نے کہا تھا کہ افغانستان کے اس شخص عبدالرحمٰن کے بارے میں انہیں شدید تشویش ہے جس نے اسلام ترک کرکے عیسائت قبول کرلی ہے، مجھے امید ہے کہ افغانستان کے حکام آزادی کے آفاقی اصول کا پاس کریں گے، مجھے یہ سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے کہ جب کوئی شخص اسلام کو ترک کرتا ہے تو اسے جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔‘
سولہ برس قبل پاکستان میں پناہ گزینوں کے لیئے عیسائی امدادی ادارے کے ساتھ کام کرنے کے دوران عبدالرحمان نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ ان کے خاندان نے انہیں چھوڑنے کے بعد بچوں کی تحویل کے معاملے میں عبدالرحمٰن کی مذمت کی تھی۔ افغانستان کے قانون کے مطابق اگر عبدالرحمان دوبارہ اسلام قبول نہ کیا تو اسے موت کی سزا دی جا سکتی ہے اسے سلسلے میں افغانستان پر امریکی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے کہ عبدالرحمٰن کے ساتھ جنہیں واپس مسلمان نہ ہونے پر سزائے موت دیئے جانے کا امکان بہر حال موجود ہے، مذہبی رواداری اور آزادی کا سلوک کیا جائےعبدالرحمٰن کے مذہب تبدیل کرنے پر سزا کا حقدار ٹھہرنے کے مسئلے پر بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور سے صدر جارج بش کے مسیحی حمایتی اس واقعہ سے نہ صرف پریشان بلکہ ناراض بھی ہیں۔انہیں اس بات پر شدید غصہ ہے کہ عبدالرحمٰن کو عیسائی مذہب اختیار کرنے پر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایک جج نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے قانون کے مطابق اگر عبدالرحمٰن نے دوبارہ سے مسلم مذہب اختیار نہ کیا تو انہیں موت کی سزا ہو سکتی ہے۔
اس سلسلے میں کابل کی عدالت کے جج' انصار اللہ مولوی زادہ ' نے کہا ہے کہ عدالت عبدالرحمان کا دماغی ٹیسٹ کروائی گی اور اگر عبدالرحمان کا دماغی ٹیسٹ منفی ہوا تو وہ سزا سے بچ سکے گے بصورت دیگر انہیں سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اس سلسلے میں آپ سب کی کیا رائے ہے؟
کیا عبدالرحمان دوبارہ اسلام قبول کر لے گا؟۔
یا اسے افغان قانون کے مطابق سزا دے دی جائے گی؟۔
یا اسے دماغی معذور قرار دے کر چھوڑ دیا جائے گا؟
کیا امریکہ اور یورپی ممالک عبدالرحمان کو بچانے میں کامیاب ہو جائے گے؟
کیا اسلام چھوڑنے (مرتد) والے کا سر قلم کرنا مذہبی آزادی کے آفاقی اصولوں سے متصادم ہے؟
اور کیا واقعی عبدالرحمان نے مذہب تبدیل کر لیا ہے یا یہ امریکہ یا یورپ جانے کی ایک بھونڈی حرکت ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

HOW MANY MUSLIMS IN THE WORLD?

This report includes all the countries of the world and shows how many Muslims are in each one.



Country Name Total Population Muslims Percentage Number of Muslims
Afghanistan 22,664,136 100% 22,664,136
Albania 3,249,136 75% 2,436,852
Algeria 29,183,032 99% 28,891,202
Angola 10,342,899 25% 2,585,725
Antigua and Barbuda 65,647 n/a
Argentina 34,672,997 2 693,460
Aruba 67,794 5 3,390
Australia 18,260,863 2.09 382,000
Azerbaijan 7,676,953 93.4 7,170,274
Bahrain 590,042 100 590,042
Benin 5,709,529 15 856,429
Bangladesh 123,062,800 85 104,603,380
Bhutan 1,822,625 5 91,131
Bosnia and Herzegovina 2,656,240 40 1,062,496
Botswana 1,477,630 5 73,882
Brazil 162,661,214 0.6 1,000,000
Brunei 299,939 63 188,962
Bulgaria 8,612,757 14 1,205,786
Burkina Faso 10,623,323 50 5,311,662
Burma 45,975,625 10 4,597,563
Burundi 5,943,057 20 1,188,611
Cambodia 10,861,218 1 108,612
Cameroon 14,261,557 55 7,843,856
Canada 28,820,671 1.48 400,000
Central African Republic 3,274,426 55 1,800,934
Chad 6,976,845 85 5,930,318
China 1,210,004,956 11 133,100,545
Christmas Island 813 10 81
Cocos (Keeling) Island 609 57 347
Comoros 569,237 86 489,544
Congo 2,527,841 15 379,176
Cote d'Ivoire 14,762,445 60 8,857,467
Croatia 5,004,112 1.2 60,049
Cyprus 744,609 33 245,721
Djibouti 427,642 94 401,983
Egypt 63,575,107 94 59,760,601
Equatorial Guinea 431,282 25 107,821
Eritrea 3,427,883 80 2,742,306
Ethiopia 57,171,662 65 37,161,580
Fiji 782,381 11 86,062
France 58,317,450 7 4,082,222
Gabon 1,172,798 1 11,728
Gambia 1,204,984 90 1,084,486
Gaza Strip 923,940 98.7 911,929
Georgia 5,219,810 11 574,179
Germany 83,536,115 3.4 2,840,228
Ghana 17,698,271 30 5,309,481
Gibraltar 28,765 8 2,301
Greece 10,538,594 1.5 158,079
Guinea 7,411,981 95 7,041,382
Guinea-Bissau 1,151,330 70 805,931
Guyana 712,091 15 106,814
Hong Kong 6,305,413 1 63,054
India 952,107,694 14 133,295,077
Indonesia 206,611,600 95 196,281,020
Iran 66,094,264 99 65,433,321
Iraq 21,422,292 97 20,779,623
Israel 5,421,995 14 759,079
Italy 57,460,274 1 574,603
Japan 125,449,703 1 1,254,497
Jordan 4,212,152 95 4,001,544
Kazakstan 16,916,463 51.2 8,661,229
Kenya 28,176,686 29.5 8,312,122
Kuwait 1,950,047 89 1,735,542
Kyrgyzstan 4,529,648 76.1 3,447,062
Lebanon 3,776,317 70 2,643,422
Liberia 2,109,789 30 632,937
Libya 5,445,436 100 5,445,436
Lesotho 1,970,781 10 197,078
Macedonia 2,104,035 30 631,211
Madagascar 13,670,507 20 2,734,101
Malawi 9,452,844 35 3,308,495
Malaysia 19,962,893 52 10,380,704
Maldives 270,758 100 270,758
Mali 9,653,261 90 8,687,935
Malta 375,576 14 52,581
Mauritania 2,336,048 100 2,336,048
Mauritius 1,140,256 19.5 222,350
Mayotte 100,838 99 99,830
Mongolia 2,496,617 4 99,865
Morocco 29,779,156 98.7 29,392,027
Mozambique 17,877,927 29 5,184,599
Namibia 1,677,243 5 83,862
Nepal 22,094,033 4 883,761
Netherlands 15,568,034 3 467,041
Niger 9,113,001 91 8,292,831
Nigeria 103,912,489 75 77,934,367
Norway 4,438,547 1.5 66,578
Oman 2,186,548 100 2,186,548
Pakistan 129,275,660 97 125,397,390
Panama 2,655,094 4 106,204
Philippines 74,480,848 14 10,427,319
Qatar 547,761 100 547,761
Reunion 679,198 20 135,840
Romania 21,657,162 20 4,331,432
Russia 148,178,487 18 26,672,127
Rwanda 6,853,359 1 68,534
Saudi Arabia 19,409,058 100 19,409,058
Senegal 9,092,749 95 8,638,112
Serbia and Montenegro 10,614,558 19 2,016,766
Sierra Leone 4,793,121 65 3,115,529
Singapore 3,396,924 17 577,477
Slovenia 1,951,443 1 19,514
Somalia 9,639,151 100 9,639,151
South Africa 41,743,459 2 834,869
Sri Lanka 18,553,074 9 1,669,777
Sudan 31,547,543 85 26,815,412
Suriname 436,418 25 109,105
Swaziland 998,730 10 99,873
Sweden 9,800,000 3.6 320,000
Syria 15,608,648 90 14,047,783
Tajikistan 5,916,373 85 5,028,917
Tanzania 29,058,470 65 18,888,006
Thailand 58,851,357 14 8,239,190
Togo 4,570,530 55 2,513,792
Trinidad and Tobago 1,272,385 12 152,686
Tunisia 9,019,687 98 8,839,293
Turkey 62,484,478 99.8 62,359,509
Turkmenistan 4,149,283 87 3,609,876
Uganda 20,158,176 36 7,256,943
United Arab Emirates 3,057,337 96 2,935,044
United Kingdom 58,489,975 2.7 1,579,229
United States 266,476,278 3.75 9,992,860
Uzbekistan 23,418,381 88 20,608,175
West Bank 1,427,741 75 1,070,806
Western Sahara 222,631 100 222,631
Yemen 13,483,178 99 13,348,346
Zaire 46,498,539 10 4,649,854
Zambia 9,159,072 15 1,373,861
Zimbabwe 11,271,314 15 1,690,697

August 21, 2001
مکمل تحریر اور تبصرے >>>

بلاگر حلقہ احباب