انتخابی شیڈول
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس پر سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے عدلیہ پر وار کر کے اور جلد از جلد الیکشن کرا کے حکومت اپنی مرضی کے نتائج چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے لئے یہ وقت بیان بازی کا نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا ہے، اپوزیشن نے جو بھی لائحہ عمل اپنانا ہے اس کا متفقہ فیصلہ جلد از جلد کرے کہ انتخابی عمل کا حصہ بن کر صدر پرویز کے ہاتھ مضبوط کرنا یا انتخابی عمل کا بائیکاٹ۔
انتخابی شیڈول کا مطالعہ کرتے ہوئے روزنامہ جنگ میں واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے چھپنے والی یہ خبر بھی پڑھتے جائیے '' سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے جنرل پرویز کی ریٹائرمنٹ ناگریز ہے، انتخابی اہلیت کے فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ فیصلہ دینے والے ججوں کا انتخاب صدر پرویز نے خود کیا تھا۔''
انتخابی شیڈول
نمبر شمار | تفصیلات | تاریخ |
1۔ | کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ | 26 نومبر07ٗء |
2۔ | کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال | 27 نومبر سے 23 دسمبر تک |
3۔ | کاغذات نامزدگی منظورؕؕ/مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کرنیکی کی آخری تاریخ | 7 دسمبر07ٗء |
4۔ | اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ | 14دسمبر |
5۔ | کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ | 15 دسمبر |
6۔ | حتمی فہرست کی اشاعت | 16 دسمبر |
7۔ | پولنگ | 08 جنوری 2008ء |
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔