ایمر جنسی کے نفاذ کی تاریخ
پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تاریخ بھی مارشل لا کی تاریخ کی طرح طویل ہے۔
سب سے پہلے ایمرجنسی جنرل اسکندر مرزا نے لگائی اور بنیادی انسانی حقوق معطل کر دیے۔
23 نومبر 1971 کو جنرل یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان میں جنگ کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
سابق صدر جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں ملک میں ایمرجنسی نافذ رہی۔
چھ اگست 1990 کو غلام اسحق خان نے بے نظیر بھٹو کی حکومت برطرف کر کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
28 مئی 1998 کو صدر رفیق تارڑ نے ایٹمی دھماکوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔
12اکتوبر کو نواز شریف کی حکومت برطرف کرنے کے بعد 14 اکتوبر کو جنرل پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے نفاذ کا صدارتی حکم جاری کیا جبکہ تین نومبر کو صدر پرویز نے ایک بار پھر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔
اس طرح صدر مشرف ملک میں 2 بار ایمرجنسی لگا کر اور بنیادی حقوق معطل کر کے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔