صدر، پارلیمنٹ اور فوج ۔ کردار کیا ہو گا
وزیراعظم کے انتخاب یا حلف کے ساتھ ہی اعلان مری کے مطابق کی ججز کی بحالی کے لئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے انتخاب کے فوراََ بعد ججز کی آزادی کا حکم دے کر صدر مشرف کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز تو کر دیا ہے مگر اس کی انتہا کیا ہو گی۔ کیا صدر مشرف عدلیہ کی بحالی کو آسانی سے قبول کر لیں گے؟ بہرحال صدر اور پارلیمنٹ کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور اگلے تیس دنوں میں نئی حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہی ہو گا کہ وہ اس معاملے کو کتنی خوش اسلوبی سے حل کرتی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کیا ہوں گے، صدر مشرف کیا کریں گے اور سپریم کورٹ پر کس کا حکم چلے گا۔ وزیراعظم گیلانی نے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی واضح کر دیا ہے کہ صدر مشرف پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ یعنی اب صدر مشرف خود کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں گے پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ انہیں قبول کرنا پڑے گا۔ بہرحال یہ تو وقت بتائے گا کہ عدلیہ پر کس کا حکم چلے گا لیکن اگر ماضی پر ایک نظر دوڑائی جائے تو ایسے فیصلے ہمیشہ سے افواج پاکستان کرتی آئی ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یوں تو واضح اعلان کیا تھا کہ فوج کا اب سیاست میں کوئی کردار نہیں ہو گا لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ صدر اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا ہونے کا تاثر غلط ہے۔ ماضی کے تجربات پر نگاہ دوڑائی جائے تو آخری اور حتمی فیصلہ فوج ہی کرتی آئی ہے۔ اس بار شاید یہ ہو کہ وہ اس سارے پراسیس میں کوئی اہم کردار ادا نہ کریں بلکہ دور بیٹھ کر اپنی رائے کا اظہار کریں اور جب تک بات ملکی سلامتی تک نہ آ جائے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سیاسی پس منظر میں کون سا منظر ابھر کر سامنے آتا ہے۔

4 comments:
آرمی چیف نے صرف اتنا کہا ہے کہ فوج اور صدر کے درمیان فاصلے پیدا ہونے کا تاثر دیا جارہا ہے۔ اس کے بعد کچھ نہیں کہا گیا۔ یہ غلط ہے یا صحیح اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ فاصلہ پیدا ہوا یا نہیں لیکن نئے آرمی چیف نے ایک بار پھر کلیدی عہدوں پر تبدیلیاں اور تقرریاں کی ہیں۔
3/26/2008 03:40:00 PMمحمد شاکر عزیز's last blog post..امید
صحیح، بہرحال صدر اور پارلیمنٹ کی اس لڑائی میں فوج کے صبر کا پیمانہ کیا ہو گا یہ تو وقت ہی بتائے گا اور مزید یہ کہ اس ساری صورتحال میں امریکہ کا کردار بھی بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے اس بارے میں پرسوں تک کچھ واضح کر سکوں گا۔
3/26/2008 07:20:00 PMپاکستانی's last blog post..صدر، پارلیمنٹ اور فوج ۔ کردار کیا ہو گا
مختلف طریقوں سے اور ذرائع سے میرا مطالع بتاتا ہے کہ فوج پرویز مشرف کی کُرسی بچانے کی کوشش نہیں کرے گی اور زیادہ سے زیادہ اس کی زندگی بچانے کی کوشش کرے گی ۔ اگر پرویز مشرف نے پارلیمنٹ کے کسی فیصلہ میں رخنہ ڈالا تو اُس کیلئے بُرا ہو گا ۔ پھر شائد اس کی زندگی بچانا بھی مشکل ہو گا ۔ میرا خیال ہے کہ جب تک اس مُلک میں سچے مسلمان موجود ہیں اللہ تعالٰی اس مُلک کو تباہ نہیں ہونے دے گا ۔
3/26/2008 09:27:00 PMاجمل's last blog post..میلادُالنّبِی
[...] صدر، پارلیمنٹ اور فوج ۔ کردار کیا ہو گا [...]
3/27/2008 05:29:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔