Missed Calls
دور حاضر کی بہترین ایجادات میں سے ایک موبائل فون بھی ہے۔ جس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ہم باآسانی Missed Calls معلوم کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں سے رابطہ کر کے ان کی Calls کا باآسانی جواب دے سکتے ہیں۔ ہمیں رات کو نیند اور دن میں چین نہیں ملتا جب تک ان Missed Calls کا جواب نہ دے دیں جو واقعی ہمارے لئے اہم ہوں۔ ہم کسی ایسی Missed Calls کو جواب دیئے بغیر نہیں رہنے دیتے جو ہمارے لئے اہم ہو۔
تاہم مقام فکر ہے کہ روزانہ ہمارے مالک کی طرف سے آنے والی Calls کے حوالے سے ہمارا کیا رویہ ہے؟ یہ Calls روزانہ دن میں پانچ مرتبہ ‘حی علی الصلوۃ‘ (آؤ نماز کی طرف)، ‘حی علی الفلاح‘ (آؤ کامیابی کی طرف) کے الفاظ میں مسلسل آتی ہے۔ کیا ہم اس کو Call کا جواب دیتے ہیں یا اسے Unanswered ہی رہنے دیتے ہیں؟ کیا واقعی یہ Call ہمارے لئے اہم ہے؟؟
مقام فکر ہے کہ یہ Call ہمارے خالق، رازق اور مالک کی طرف سے آتی ہے! اور یہ کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے اسی کا عطا کردہ ہے، آج ہم اگر کسی مقام پر ہیں تو اسی کی وجہ سے ہیں، ہماری زندگی اسی کی اجازت سے قائم ہے جس کی اجازت کے بغیر ہمارے جسم کا ایک عضو بھی کام نہیں کر سکتا اور جس کے اذن کے بغیر ہم ایک حرکت بھی نہیں کر سکتے!!!!
کیا ہمارے لئے Call کی کوئی اہمیت ہے؟؟ اگر آج نہیں تو بہرحال کل یعنی روز قیامت تو اہم ترین Call یہی ہو گی جب سب سے پہلا سوال اسی Call کے متعلق ہو گا!!
‘ اے ایمان والو اللہ کی نافرمانی سے بچواور چاہئے کہ تم میں سے ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے خود کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ اور اللہ کی نافرمانی سے بچو، بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالٰی اس سے خوب واقف ہے!!!‘ (سورۃ الحشر، آیت ١٨)
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔