09 November, 2008

سائبر کرائم ویب

سائبر کرائم آرڈیننس کے ساتھ ہی حکومت پاکستان نے ہیکنگ اور کریکنگ حملوں کی روک تھام اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے سائبر کرائم کی ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ اس سائٹ پر سائبر کرائم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہے۔ گو کہ اس سائٹ پر ابھی کام جاری ہے مگر اس پر ایک پسندیدہ یا ناپسندیدہ کام یہ ہوا ہے کہ اس پر سائبر کرائم کا نشانہ بننے والوں کے لئے ایک عدد فارم رکھا گیا جسے Incident Reporting Form  کا نام دیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی قسم کی ہیکنگ یا کریکنگ کا نشانہ بنے ہیں یا آپ کے کمپیوٹر، نیٹورک یا ویب سائٹ پر کسی ہیکر نے حملہ کر کے نقصان پہنچایا ہے یا آپ کو غلط قسم کی کوئی میل موصول ہوئی ہے تو آپ یہ فارم بھر کر اپنا کیس ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔ متعلقہ محکمہ اس رپورٹ کی روشنی میں ہیکرز یا کریکرز کو پکڑنے کی پوری کوشش کرے گا۔
اس ویب پر ہیکنگ اور کریکنگ سے بچاؤ، کاپی رائٹ اور سائبر کرائم کے متعلق قانونی معلومات کے علاوہ ڈاؤنلوڈ کے لئے بےپناہ مواد موجود ہے۔ جسے پڑھنے کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر، کریڈٹ کارڈ، ڈیٹا، ویب سائٹ اور ایمیل اکاؤنٹ کی حفاظت بخوبی کر سکتے ہیں۔

1 comments:

فرحان دانش نے لکھا ہے

میں نے آپ کے بلاگ کو بلاگ رول میں شا مل کرلیا ہے
میرے بلاگ کو بھی اپنے بلاگ رول میں شامل کریں۔نوازش ہوگی

میراموبائل بلاگ
http://farhan.urdutech.net/

فرحان دانش's last blog post..آج کاموبائل گیم * فیفا اسٹریٹ 3

11/13/2008 09:34:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب