وکلاء کا لانگ مارچ ترانہ
وکلاء کی طرف سے لانگ مارچ کا ترانہ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور بار سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء اور عوام گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، پچھلی مرتبہ بھی وکلاء ہی نے سیکیورٹی کے انتظامات کئے تھے، اس مرتبہ بھی وکلاء موجود ہونگے۔ اس موقع پر لانگ مارچ کے حوالے سے چوہدری اعتزاز احسن کے مشہور نظم پر مشتمل ترانہ سنایا گیا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ترانے کا منشور انصاف کا حصول ہے، یہ ترانہ صدر زرداری سمیت تمام پاکستانیوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری بحال ہونگے یا نہیں، ہم اعلانات پر نہیں جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، تمام شرکا ء پر اس کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔عہد جوانی میں دیکھے تھے
کیسے کیسے خواب سہانے
ان خوابوں میں ہم لکھتے
اکثر خوشیوں کے افسانے
ایک نئی دنیا کی کہانی
ایک نئی دنیا کے ترانے
ایسی دنیا جس میں کوئی
دکھ نہ جھیلے بھوک نہ جانے
لگتا تھا ہم سب نے دیکھے
اس دھرتی کے درد انجانے
سوچا تھا کہ سب نکلیں گے
غربت کے سب پاپ مٹانے
ایک طرف تھی جنتا ساری
ایک طرف تھے چند گھرانے
ایک طرف تھے بھوکے ننگے
ایک طرف قاروں کے خزانے
1 comments:
بہت زبردست ، عمدہ
3/15/2009 12:29:00 AMشکریہ جناب
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔