11 October, 2010

باٹوں سے تول کا بدلہ

جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھى تو انھيں باٹوں سے تول كر ملے گا ناں!


كسان كى بيوى نے جو مكھن كسان كو تيار كر كے ديا تھا وہ اسے ليكر فروخت كرنے كيلئے اپنے گاؤں سے شہر كى طرف روانہ  ہو گيا، 
یہ  مكھن گول پيڑوں كى شكل ميں بنا ہوا تھا اور ہر پيڑے كا وزن ايک كلو تھا۔
شہر ميں كسان نے اس مكھن كو حسب معمول ايک  دوكاندار كے ہاتھوں  فروخت كيا اور دوكاندار سے چائے كى پتى، چينى، تيل اور صابن وغيرہ خريد كر واپس اپنے گاؤں كى طرف روانہ  ہو گيا.
كسان كے جانے بعد...... دوكاندار نے مكھن كو فريزر ميں ركھنا شروع كيا....
اسے خيال گزرا كيوں نہ  ايک پيڑے كا وزن كيا جائے.
وزن كرنے پر پيڑا  900 گرام كا نكلا، حيرت و صدمے سے دوكاندار نے سارے  پيڑے ايک ايک كر كے تول ڈالے مگر كسان كے لائے ہوئے سب پيڑوں كا وزن ايک جيسا  اور 900 - 900 گرام ہى تھا۔
اگلے ہفتے كسان حسب سابق مكهن ليكر جيسے ہى دوكان كے تھڑے پر چڑھا،
دوكاندار نے كسان كو چلاتے ہوئے كہا  کہ  وہ دفع ہو جائے، كسى بے ايمان اور دھوكے باز شخص سے كاروبار كرنا اسكا دستور نہيں ہے. 900 گرام مكھن كو پورا  ایک كلو گرام كہہ كر بيچنے والے شخص كى وہ شكل ديكھنا بھى گوارا نہيں كرتا.
كسان نے ياسيت اور افسردگى سے دوكاندار سے كہا:
"ميرے بھائى مجھ   سے بد ظن نہ  ہو ہم تو غريب اور بے چارے لوگ ہيں،
ہمارے پاس تولنے كيلئے باٹ خريدنے كى استطاعت كہاں.
آپ سے جو ايک كيلو چينى ليكر جاتا ہوں اسے ترازو كے ايک پلڑے ميں رکھ  كر دوسرے پلڑے ميں اتنے وزن كا مكھن تول كر لے آتا ہوں"۔

حسبِ سابق یہ مضمون بھی عربی سے  اردو میں ترجمہ کرکے آپکی خدمت میں پیش کیا ہے، آپکی دعاوں کا طالب ہوں۔
محمد سلیم/شانتو-چائنا

2 comments:

zain khan نے لکھا ہے

بہت ہی سبق اموز کہانی--شکریہ

10/12/2010 12:10:00 AM
@rshad نے لکھا ہے

wa . maza aa giaa. koi shak nahi. ALLAH ap k ilam or amal main taraki ataa keray. ameen

4/04/2011 09:29:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب