کسنجر کا جہاز اور ملک فیصل کی دو رکعتیں
عربوں کی اسرائیل کے ساتھ 1973 میں لڑی گئی مشہورِ زمانہ جنگ یوم کپور یا جنگِ اکتوبر میں امریکہ اگر پسِ پردہ اسرئیل کی امداد نہ کرتا تو مؤرخین لکھتے ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔ فخر کی بات یہ ہے کہ اس جنگ میں پاکستان نے بھی مقدور بھر حصہ لے کر تاریخ میں پنا نام امر کیا۔ اس جنگ کا مختصر احوال ویکیپیڈیا پر موجود ہے
اس جنگ کے دوران ملک فیصل مرحوم نے ایک دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے تیل کی پیداوار کو بند کردیا تھا، ان کا یہ مشہور قول (ہمارے آباء و اجداد نے اپنی زندگیاں دودھ اور کھجور کھا کر گزار ی تھیں، آج اگر ہمیں بھی ایسا کرنا پڑ جاتا ہے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا) اپنی ایک علیٰحدہ ہی تاریخ رکھتا ہے۔
ملک فیصل مرحوم کا یہ فیصلہ امریکہ کیلئے ایک کاری ضرب کی حیثیت رکھتا تھا جس کو تبدیل کرنے کی ہر امریکی تدبیر ناکام ہو رہی تھی۔ امریکی وزیرِ خارجہ کسنجر نے ملک فیصل مرحوم سے 1973 میں اسی سلسے میں جدہ میں ایک ملاقات کی۔
تیل کی پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں قائل کرنے کی ناکامی کے بعد کسنجر نے گفتگو کو ایک جذباتی موڑ دینے کی کوشش کرتے ہوئے ملک فیصل مرحوم سے کہا کہ اے معزز بادشاہ، میرا جہاز ایندھن نہ ہونے کے سبب آپ کے ہوائی اڈے پر ناکارہ کھڑا ہے، کیا آپ اس میں تیل بھرنے کاحکم نہیں دیں گے ؟
دیکھ لیجئےکہ میں آپ کو اسکی ہر قسم کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہوں۔
کسنجر خود لکھتا ہے کہ میری اس بات سے ملک فیصل مرحوم کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مسکراہٹ تک نہ آئی، سوائے اس کے کہ انہوں نے اپنا جذبات سے عاری چہرہ اٹھا کر میری طرف دیکھا اور کہا،
میں ایک عمر رسیدہ اور ضعیف آدمی ہوں، میری ایک ہی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے مسجد اقصی میں نماز کی دو رکعتیں پڑھ لوں، میری اس خواہش کو پورا کرنے میں تم میری کوئی مدد کر سکتے ہو؟
حضرات محترم: میری ایمیلز میری ذاتی پسند ہوتی ہیں، جنکا مقصد آپ سے رابطہ، دوسری ثقافتوں سے آگاہی، علم اور معلومات کا پھیلانا مقصود ہوتا ہے، اگر آپ کو ناگوار گزرتی ہوں تو ضرور آگاہ کیجیئے۔ حسبِ سابق یہ مضمون بھی عربی سے اردو میں ترجمہ کرکے آپکی خدمت میں پیش کیا ہے، آپکی دعاوں کا طالب ہوں۔ محمد سلیم شانتو
5 comments:
کسنجر چالاک یہودی ہے-- بادشاہ فیصل تو نہ رہے لیکن انکا منصوبہ طشت از بام ھوگیا-- جسکا نتیجہ اج کل کے حالات، اور امریکی تسلط -- معلوماتی مضمون ہے-- شکریہ
10/06/2010 11:42:00 PMواقعی یہ بات توٹھیک ہےکہ انکامنصوبہ کامیاب ہوگیاہےلیکن کیاکرےکہ ہمارےمنافقوں نےانکےاس منصوبےمیں دن رات محنت کی ہے
10/07/2010 07:56:00 PMبادشاہ وہی ہے جہ خواہش بتانے کے بجائے اسے پورا کرے۔
10/07/2010 09:25:00 PMYeah to Pakistan kay logon per bhi lagoo hoo sakta hay... Hamaray abaoo ajdad nay apni janoo kei perwa na kertay hoo Pakistan hasil keya
10/13/2010 09:45:00 PMAaj hum america kay agaay jholee phelaay bethay hain...
iss baat per ik shair arrzzz hay...
"
Bhar doo jholleee mereee ya Amreekeoooo
Baizat hoo chuka hoon ab tu deo doo mujh koo tofeee
"
Allah meray mulk koo bacha laay hum nahin bacha sakaay...
:( :( :(
May ALLAH be with you. Please do write such thought provoking articles. Please write as much as you can. I ll be highly thankful if you can forward your past and future writings on my following email address; msa19_52@hotmail.com
12/20/2010 01:22:00 AMM.Salahuddin Abbasi.
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔