میں روتی رہوں گی خاموشی سے!
میں روتی رہوں گی خاموشی سے!
میری امیدوں اور خواہشوں کے باوجود ..
میرے سپنوں کے باوجود ...
میں روتی رہوں گی اس درد کی وجہ سے!
یہ تنہائی کا احساس ہر احساس پر آج غالب آگیا ..
میری مسکراہٹوں سےبھری دنیا پر قبضہ کر گیا ..
سو, میں روتی رہوں گی ... مگر خاموشی سے!
تاکہ ضمیر کے وہ ٹکڑے جو آپ نے اپنے وجود کے پرانے صندوق میں بند کر رکھے ہیں .. انہیں درد نہ ہو ..
تاکہ میری آہوں کے طوفان سے آپ کی کھوکلی جڑیں اور کمزور نہ پڑ جائیں ....
تاکہ آپ کے قیمتی آنسو آپ کی خوبصورت آنکھوں سے بہہ کر آپ کے گالوں کو تکلیف نہ پہنچائیں...
میں روتی رہوں گی ... مگر خاموشی سے!
تاکہ خوشیوں کا یہ سرابی سما یونہی قائم رہے ..
تاکہ آپ کے ہونٹوں کی مسکراہٹیں یونہی قائم رہے ..
فقط آپ کے لئے ... ہاں فقط آپ کے لئے ...
میں نے اپنی ذات سے .. اپنے وجود سے .. .انکار کر دیا ..
اور اسے ہر پل تڑپاتی رہی ...
لیکن ... سن لیجئے ...
میں تھک گئی! اور اپنی تھکن کے باوجود میں روئی بہت زیادہ روئی .. مگر خاموشی سے!
مگر میرے آنسوؤں کی خاموشی نے .. میری روح کی تڑپ نے .. مجھے مجبور کر دیا کہ میں آواز دوں ...
نہیں! آپ کو بلکل بھی نہیں ...!!!
حیران نہ ہوں ... آپ کو یہ آواز میں بلکل نہیں دوں گی ... کبھی نہیں ..
کہ جیسے آپ ماضی میں مجھے میری مسکراہٹوں کے ساتھ اکیلا چھوڑ گئے تھے .... اب ترسیں گے میرے آنسوؤں کو دیکھنے ... مگر دیکھ نہ پائیں گے!
میرے آنسو میری مسکراہٹیں اب آپ کبھی نہیں دیکھ پائیں گے ... کبھی نہیں!
میں اکیلے ہی لڑتی رہوں گی ......ہ اں اکیلے ہی ...
اور خود کو خود گلے لگاؤں گی ...... کہ ہوسکتا ہے کچھ اپناپن محسوس ہو!
کیونکہ میں ٹوٹنا نہیں چاہتی ...... .میں اور ٹوٹنا نہیں چاہتی!
اب میں تھک چکی ہوں ..
اسی لئے میں ہمیشہ کی طرح روؤں گی اور روتی رہوں گی ... مگر خاموشی سے .. مکمل خاموشی سے
1 comments:
بہت عمدہ۔۔۔
8/19/2011 03:42:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔