16 September, 2011

مسلم لیگ (ن) کا اندرونی تنازعہ ۔ باپ بیٹا صدر کے امیدوار


پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی صدور کے انتخابات کے معاملے پر شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی، پنجاب میں صدر کے عہدے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز، باپ بیٹا دونوں صدر کے امیدوار بن گئے۔
میاں نواز شریف حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کا صدر بنانے کے خواہاں ہیں جبکہ شہباز شریف خود یا ذوالفقار کھوسہ کو صدر بنانے کے حق میں ہیں۔ ایک اور امیدوارخواجہ سعد رفیق کو پہلے ہی دوڑ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف سندھ میں سلیم ضیاء کو صوبائی صدر بنانے کے نواز شریف کے فیصلے پر بھی پارٹی میں اختلافات ہیں۔ اورخیبر پختونخواہ میں سردار مہتاب عباسی نواز شریف کے منظور نظرشخص ہیں جن کو سملم لیگ ن خیبر پختونخواہ کا صدر بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جس پر پیر صابر شاہ گروپ ناراض ہے۔ صوبائی سطح کے علاوہ میاں برادارن کے اپنے ضلع لاہورکی نئی تنظیم اور صدر کا بھی تا حال فیصلہ نہ ہو سکا ہے اورابھی تک اختلافات برقرارہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور سرکردہ راہنماوں سعد رفیق، میاں مرغوب اور بلال یامین کے آپس میں شدید اختلاف ہیں۔ سعد رفیق اپنے بھائی سلمان رفیق کو ضلع لاہور کا صدر بنانے کے خواہاں ہیں۔ جبکہ میاں مرغوب اور بلال یامین خود ضلع لاہور کے صدر کے امیدوار ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظرمیاں نواز شریف نے 17 ستمبر کو پارٹی کے مرکزی راہنماوں کا اجلاس پنجاب ہاوس طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں اختلافات دور کرنے کی حکمت عملی طے ہوگی اور معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

1 comments:

Shakir نے لکھا ہے

انتخابات تو کروانے نہیں انہوں نے۔ تو یہی کچھ ہونا ہے۔

9/16/2011 08:29:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب