عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو
١٢ ربیع الاول، وہ دن جب عرب کے آسمان پر وہ آفتابِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم طلوع ہوا جس نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی ایک قوم، جماعت، فرقے یا زبان سے تعلق رکھنے والوں کے لئے نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسانیت کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ قومیت، فرقہ بندی، لسانی تعصبات کے تمام بت گرا کر تمام مسلمانوں کا احترام کیا جائے
جب زلف کا ذکر ہے قرآن میںرخسار کا عالم کیا ہو گا
جس وقت تھے خدمت میں اُن کیابوبکر، عمر، عثمان و علیاُس وقت رسول اکرمً کے دربار کا عالم کیا ہو گا
ایک سمت علی، ایک سمت عمرصدیق اِدھر، عثمان اُدھران جگ مگ تاروں میںماہتاب کا عالم کیا ہو گا
چاہیں تو اشاروں سے اپنےکایا ہی پلٹ دیں دنیا کییہ شان ہے اُنً کی صحابہ کیتو سرکارً کا عالم کیا ہو گا
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔