28 June, 2012

ایپل نے ایشیائی مارکیٹس میں آئی ٹیونز سٹور متعارف کرا دیئے



کمپیوٹر اور کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والے ادارے ایپل نے ایشیا کی 12 مارکیٹس میں آئی ٹیونز سٹور متعارف کرا دیئے۔
آئی ٹیونز سٹور برونائی، کمبوڈیا، ہانگ گانگ، لاؤس، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، ٹائیوان، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ویتنام میں کھولے گئے ہیں یاد رہے کہ اس لسٹ میں انڈیا ، چین اور پاکستان شامل نہیں ہیں۔
آئی ٹیونز سٹور میں ایشیائی گلوکاروں کے 28 ملین گانوں کے ریکارڈ کے علاوہ20 سنچری فاکس، پیرا ماؤنٹ، یونیورسل، ڈزنی اور ونر برادرز سٹوڈیوز کی ہزاروں فلموں کا ذخیرہ موجود ہے۔
ایپل کسٹمر اپلیکیشن کو بذریعہ ایپل سٹور ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، ڈاؤن لوڈنگ کے لئے کریڈٹ کارڈز استعمال ہوں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب