24 June, 2012

یوفون نے نمایاں کارکردگی پر بہترین جی ایس ایم آپریٹر کا ایوارڈ جیت لیا


ملکی ٹیلی کام میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی معروف موبائل فون کمپنی یوفون نے ایجادات اور خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر بہترین جی ایس ایم آپریٹر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

ایوارڈ کا اعلان پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسی ایشن کی جانب سے کیا گیا، مقابلے میں پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والی پانچوں موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کو شامل کیا گیا تھا۔

پی آئی ایف ایف اے پاکستان میں فریٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی ایک فلاحی تنظیم ہے جس کے ممبران میں ائرلائنز، شپنگ لائنز، لاجسٹک کمپنیاں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ٥٠٠ سے زائد کمپنیاں شامل ہیں، ایسی ایشن کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو نہ صرف پاکستان میں فروگ دینا ہے بلکہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسی ایشن نے نمایاں خدمات اور ایوارڈ جیتنے پر یوفون کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایوارڈ یوفون کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس سے نہ صرف کمپنی کی کارکردگی کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ صارفین بالخصوص کاروباری اداروں کے اعتماد کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔  واضح رہے کہ یوفون نے حال ہی میں بہترین اشتہاری مہم چلانے پر پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ایوارڈ 11-2010ء حاصل کیا، 2011ء میں صارفین کے لئے نت نئی پیشکش اور جدید پیکج متعارف کرانے پر یوفون کو لندن میں گلوبل ٹیلی کام بزنس انوویشن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، جبکہ کمپنی رواں سال میں جدید موبائل پلان متعارف کرانے پر ٹیلی ٹائمز انٹرنیشنل ایکسی لینس ایوارڈ 2012ء کے مستحق قرار پائی۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یوفون کے چیف کمرشل آفیسر سلمان واسع نے کہا کہ یوفون کو ملنے والا ایوارڈ دراصل صارفین کا کمپنی پر اظہار اعتماد اور کمپنی میں دن رات اپنی انتھک محنت اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یوفون کو ملنے والا یہ ایوارڈ ایک سنف میل ہے، یوفون آئندہ بھی ٹیلی کام کے شعبے میں نت نئی ایجادات اور بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب