24 June, 2012

پینشنرز حضرات پینشن وصولی کو آسان بنائیں


نہ قطار نہ انتظار، اب پینشن کی وصولی ہوئی آسان
پینشنرز حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے پینشن کی وصولی میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے ماہانہ پینشن براہ راست پینشنرز کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ اکاؤنٹ کے ذریعے پینشن کی وصولی کے نئے نظام کو اختیار کرنے کے خواہش مند پینشنرز حضرات اب کسی بھی بینک کی برانچ میں “پینشن اکاؤنٹ“ کھلوا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ملک میں کام کرنے والے تمام شیڈول بینکوں کو بغیر سروس چارجز کے پینشن اکاؤنٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، تاہم پینشنر حضرات متعارف کروائے گئے نئے نظام سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے متعلقہ اکاؤنٹس آفس کے عملے یا  متعلقہ بینک کے کسٹمر سروسز آفیسر سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے نظام کی خصوصیات
١۔ پینشن کی ماہانہ ادائیگی تنخواہ کی طرز پر ہو گی۔
٢۔ ماہانہ پینشن کی براہ راست پینشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقلی۔
٣۔ پاکستان بھر میں کسی بھی بینک کی برانچ میں “پینشن اکاؤنٹ“ کھلوانے کی سہولت۔
٤۔ پینشن کی وصولی اب پینشن بل کے جھنجھٹ کے بغیر۔
٥۔ چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی وقت پینشن نکلوانے کی سہولت۔

نئے نظام کو اختیار کرنے کا طریقہ
١۔ اکاؤنٹ کے ذریعے پینشن کی وصولی کے خواہش مند پینشنر حضرات اپنا ‘آپشن فارم‘ متعلقہ اکاؤنٹس آفس سے بغیر کسی معاوضے کے حاصل کر سکتے ہیں۔
٢۔ جن پینشنرز حضرات کے اکاؤنٹ پہلے سے کسی بینک برانچ میں کھلے ہوئے ہیں ان کے لئے بھی نیا پینشن اکاؤنٹ کھلوانا ضروری ہے۔
٣۔ آپشن فارم کی تصدیق متعلقہ بینک کی برانچ (جہاں آپ کا پینشن اکاؤنٹ کھولا گیا ہے) سے کروانا لازم ہے۔
٤۔ تصدیق شدہ آپشن فارم اپنے متعلقہ اکاؤنٹس آفس میں ضروری کاغذات کی نقول کے ساتھ جمع کروائیں۔
٥۔ جمع شدہ فارم کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے ہی ماہ سے پینشن کی رقم آپ کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گی جسے آپ چیک یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب