چنگ چی موٹرز نے پاکستان میں کمرشل وین متعارف کرا دی
پلم چنگ چی موٹرز کی تقریب رونمائی میں پاکستان میں چائینہ کے اشتراک سے تیار کی جانیوالی خوبصورت، پائیدار، آرام دہ اور منفرد "ڈالانگ" 15 سیٹر کمرشل وین متعارف کرا دی ہے۔
پلم چنگ چی موٹرز پاکستان میں پچھلے 18 سال سے عوام میں مقبولِ عام چنگ چی موٹرسائیکل اور چنگ چی آٹو رکشہ بنانے والا معروف ادارہ ہے، جس نے چائینہ کے اشتراک سے عوام اور ٹرانسپورٹر حضرات کے لئے ایک بہترین سواری متعارف کروائی ہےجو نہ صرف پائیدار بھی ہے بلکہ انتہائی دلکش اور دیدہ زیب ڈیزائن پر بھی مشتمل ہے۔
ڈالانگ کی تقریبِ رونمائی میں پلم چنگ چی موٹرز کےمنیجنگ ڈائریکٹر وونگ زی ہائی نے بتایا کہ متعارف کروائی گئی گاڑی کی ہر عام آٹوشاپ پر سپیئرپارٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور کمپنی کے 200 سے زائد ڈیلرز نیٹ ورک اور 1000 سے زائد سروس ڈیلرز کی بدولت اس گاڑی کے سپیئرپارٹس کی پورے پاکستان میں پشاور تا کراچی نیٹ ورک کی بدولت عام دستیابی اس گاڑی کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔