14 May, 2005

لاٹری

معلوم نہیں کون سے دشمنوں نے امریکا اور یورپ کے لاٹری والوں کو ہمارا ای میل ایڈریس دیدیا۔ وہاں سے ہر دوسرے تیسرے دن دو چار ای میل آ ہی جاتے ہیں جن میں ہمارے کروڑپتی بننے کی بشارت دی گئی ہوتی ہے ان کی میلز سے ایسا لگتا ہے کہ بس دو چار دنوں میں ہی ہم کروڑپتی بننے والے ہیں، ان میلز میں ہمیں اپنا مالی مشیر مقرر کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا، ان کے خیال میں اتنا مال سنبھالنا ۔۔۔ ہمارے بس کی بات نہیں، کاروں کے جدید ترین ماڈلوں کی تصاویر اور دنیا کے خوبصورت مناظر، ساحلوں کی نقشہ گری کچھ اس انداز میں کی جاتی کہ ہم خوابوں میں اپنے آپ کو محل خریدتے اور پجارو میں سفر کرتے نظر آتے ۔
اسی طرح کی ایک ای میل جو ہمیں تقریبا پانچ ماہ پہلے موصول ہوئی جس نے ہماری نیندیں حرام کر دیں، اس کا تعلق دو کروڑ نوے لاکھ کی لاٹری سے تھا اور اس میں کسی ورلڈ ریسرچ کمیٹی نے ڈیرہ غازیخان کے منیراحمدطاہر کو ضمانت مہیا کر دی تھی کہ وہ امریکن پاور لاٹری میں جس کی رقم دو کروڑ نوے لاکھ کو پہنچ چکی ہے جیتنے کا حقدار قرار دیتی ہے۔ میل میں یہ بھی تحریر تھا کہ آپ جیسا ہیرا موتی ہم نے ہفتوں کی محنت کے بعد دریافت کیا ہے۔ اس فہرست میں متعدد نام تھے مگر پھر یہ مختصر ہوتی گئی اور جب بلکل ہی مختصر ہو گئی تو اس میں آپ کا نام ہیرے کی طرح جگمگا رہا تھا۔ اس میں تحریر تھا کہ منیراحمدطاہر کو کمیٹی اب انعام کی دوڑ میں حصہ لینے کا حق دیتی ہے اور مندرجہ ذیل نمبر الاٹ کرتی ہے جن سے ایک کروڑ ڈالر تک کی جیت تو یقینی ہے بس منظوری فارم پر کر کے اتنے ڈالروں کے ساتھ ارسال کر دیں، یہ سب پڑھ کر ہماری قوت مدافعت جواب دے چکی تھی لیکن ہم اس دوڑ میں چھلانگ لگانے کے سلسلے میں تھوڑے متذبذب بھی تھے مگر میل میں فارم کے ساتھ اس مال و دولت سے کام لینے کے طریقے بھی درج تھے جو ہمیں ملنے والی تھی۔ بس پھر کیا تھا، ہم نے اس دوڑ میں چھلانگ لگا دی اور میل کے انتظار میں بیٹھ گئے۔ کوئی بیس پچیس دنوں بعد ایک میل موصول ہوئی جس میں تحریر تھا کہ کمیٹی کے پاس ہماری انعامی رقم جمع ہے جو مبلغ نوے امریکی سنیٹ کے برابر ہے۔ کمیٹی نے بڑی سخاوت سے کام لیتے ہوئے اس میں دس سنیٹ اپنی طرف سے شامل کر کے ہم سے پوچھا تھا کہ ایک ڈالر کی یہ رقم ہم تک کیسے پہنچائی جائے، ابھی ہم اس صدمے سے سنھبلنے بھی نہ پائے تھے کہ ان کا دوسرا میل موصول ہوا، یہ ایک دعوت نامے کی شکل میں تھا سب سے اوپر بڑے خوبصورت الفاظ میں لکھا تھا “ ہم ایک پارٹی کا اہتمام کر رہے ہیں۔آپ کو پہلے سے مدعو کرتے ہیں کہ آپ ہمارے گیسٹ آف آنر بنیئے“ نیچے کی تحریر کا ایک ایک لفظ پیار، محبت اور عقیدت میں ڈوبا ہوا تھا اورکچھ یوں شروع ہوتا تھا“ پیارے منیراحمدطاہر! اس سال کروڑ پتیوں کے لئے ہماری کمیٹی میں مہمان خصوصی بننے کی منظوری دے کر ازرہ کرم ہماری عزت افزائی کریں۔ ہم ہر سال جیتنے والوں کے اعزاز میں اس قسم کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں اور اس سال اس میں آپ کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔ منیراحمدطاہر! 250 خصوصی قسم کے افراد کے اس بین الاقوامی اجتماع میں شامل ہو کر اپنی زندگی کے اہم ترین سال کا لطف اٹھائیے۔ منیراحمدطاہر اس تقریب کا دولہا ہو گا جہاں اسے بہت سے دلچسپ افراد سے ملنے کا موقعہ میسر آئیگا۔“ خیر ہم ایک بار دھوکہ کھا چکے تھے اب ہم نے ان کے چکموں سے محفوظ رہنے کا فیصلہ کر لیا تھا جس پر اب تک قائم ہیں مگر ان کی ای میلز اب بھی برابر آ رہے ہیں بلکہ ان لوگوں نے آسڑیلیا، ہالینڈ، فرانس اور اٹلی کی لاٹری کمپنیوں تک کو ہمارا ای میل غالبا فروخت کر دیا ہے جن کے ای میلز سے جان چھڑانا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے۔ ان سے بچنے کا کوئی راستہ کسی کے پاس ہو تو وہ مہربانی کر کے ہمیں ضرور اس سے آگاہ کرے۔

8 comments:

Anonymous نے لکھا ہے

haha... good post about your 'lotry experience' ;)

5/14/2005 10:26:00 PM
Anonymous نے لکھا ہے

haha..funny writing...let it be a lesson to all those kids outthere. Waisay hairat hey kay aap phelee baar waqyi unn ki baaton mein aa gayay..kissi nay pehlay se aap ko warn nahi kiya tha kabhi

5/15/2005 10:26:00 AM
Shoiab Safdar Ghumman نے لکھا ہے

that was a good bad experience.....

5/16/2005 06:05:00 PM
vividentity نے لکھا ہے

there'll be an unsubscribe link at the bottom, unsubscribe there, but be carefull some time unsubscribe link leads to another SUBSCRIBE page, and the victims gives his/her email there..
always mark these emails as JUNK and then go to junk and then EMPTY the junk mail, click the option where it says REPORT as JUNK

5/24/2005 06:58:00 PM
vividentity نے لکھا ہے

there'll be an unsubscribe link at the bottom, unsubscribe there, but be carefull some time unsubscribe link leads to another SUBSCRIBE page, and the victims gives his/her email there..
always mark these emails as JUNK and then go to junk and then EMPTY the junk mail, click the option where it says REPORT as JUNK

5/24/2005 06:59:00 PM
افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

آجکل نہ صرف تعلیمی امتحانوں کا مہینہ ہے بلکہ عملی زندگی بھی ایک بوجھ بنتی جا رہی ہے۔ دل ہلکا کرنے کے لئے اخبار کھولیں تو خبریں پڑھ کر دل بوجھل اور دماغ پریشان ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اشد ضرورت ہے طبعیت کو خوشگوار کرنے کی۔ تو لیجئے حاضر ہے ایک مختصر نسخہ۔ کلک کیجئے اوپر میرے بلاگ پر اور پڑھئے
Disorder in the Court (will make you at least smile)

5/27/2005 02:47:00 PM
Jahanzaib نے لکھا ہے

LOLZ
thats a spam.. But living here in USA you not only get spam emails you also get the spam mail like 2 months ago we recieved one letter that my father had won lottry of few billion dollars bla bla bla and they gave one fone no... the no was from brasil please call to this no with your bank information... any way get use to spam mails living in USA..

6/01/2005 12:35:00 AM
Danial نے لکھا ہے

بہت خوب

6/08/2005 06:17:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب