امریکن سنڈی
ایک کسان گھبرایا ہوا زرعی ادویات کے مرکز میں داخل ہوا اور اس نے سامنے کاؤنٹر پر کھڑے ہوئے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ سنڈیوں اور کیڑوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی اچھا سا اسپرے دے دیجئے پچھلی دفعہ میری فصلوں کو بہت نقصان ہوا تھا۔
زرعی اہلکار نے کہا۔ لیجئے جناب! اس دفعہ آپ یہ انڈیا کی نئی (یرقان ڈی) استعمال کریں۔ یہ کیڑوں اور سنڈیوں کی بہت موثر دوا ہے، بلکہ امریکن سنڈیوں کی تو یہ دشمن ہے، امریکن سنڈی کا یہ نام و نشان مٹا دے گی۔
کسان نے چونک کر دوائی واپس کرتے ہوئے کہا ۔ نہیں جناب نہیں! یہ نہیں چاہیے مجھے، امریکا کو تو کسی نہ کسی بہانے کی تلاش ہوتی ہے۔ اگر امریکا کو پتہ چل گیا کہ ادھر اس کی ایک سنڈی مار دی گئی ہے تو وہ ہمارے ملک پر حملہ کر دے گا، میں یہ رسک نہیں لے سکتا۔
ساتھ کھڑے ہوئے ایک صاحب نے کہا۔ اوہ یہ مریکا بھی بڑا عجیب ہے، ہمارے ملک کے بندوں کو امریکا کا ویزہ نہیں ملتا اور اس کی سنڈی بغیر ویزے ہمارے ملک میں آزاد گھوم رہی ہے۔

1 comments:
hmm
1/05/2006 03:27:00 PMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔