16 August, 2007

ہیرو ہنڈا سا رے گا ما پا چیلنج

زی ٹی وی کے پروگرام “ہیرو ہنڈا سا رے گا ما پا چیلنج“ کی ٹاپ نائین پوزیشن میں اس وقت تین پاکستانی ہیں۔ جن میں امانت علی، جیند شیخ اور مسرت عباس شامل ہیں۔
پچھلے دنوں اسی حوالے سے اپنی نوعیت کا ایک انوکھا پروگرام دیکھنے کو ملا، دونوں ملکوں میں دوریاں دور کرنے کے لئے اس آزادی پروگرام میں دونوں کی ملکوں کے آزادی کے حوالے سے گیت پیش کئے گئے جن میں جیند شیخ اور امانت علی کے گیتوں کو میں نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کر لئے، گو کہ ان وڈیوز کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ ان گیتوں کو سن کر اور ہر طرف لہراتے پاکستان اور انڈین پرچموں کو دیکھ کر آپ کو یہ خامی اتنی بڑی نہیں لگے گی۔

اے وطن پیارے وطن پاک وطن
اے میرے پیارے وطن


ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار
جستجو جو کرے وہ چھوئے آسماں
محنت اپنی ہوگی، پہچان کبھی نہ بھولو
سب کی نظروں میں ۔۔۔۔ پاکستان
کبھی نہ بھولو
پاکستان ہےتمہارا
پاکستان ہے ہمارا
اپنا گھر، اپنی سر زمیں
سب کچھ ہے بس یہیں
اتنا تو ہے ہم کو یقیں
ہے جزبہ جنون تو ہمت نہ ہار

3 comments:

میرا پاکستان نے لکھا ہے

ہم پچھلے دو سال سے باقاعدگی سےیہ پروگرام دیکھ رہے ہیں۔ اس دفعہ پروگرام میں‌دوسرے ملکوں کے گلوکاروں کو شامل کرکے اسے انٹرنیشنل شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ دوسرے ملکوں سے بھی لوگ ووٹ کریں اور زی ٹی وی کی آمدنی بڑھے۔
اس کے مقابلے میں‌ایک اور پروگرام انڈین آئیڈل بھی ہے مگر سارےگاماپا میں‌ حصہ لینے والوں کی موسیقی میں مہارت زیادہ ہے۔ ہمیں‌امید ہے کہ پاکستان سے بھی لوگ ووٹ کررہے ہوں گے۔ ابھی تک جنید انٹرنیشل ووٹ لینے والوں‌میں‌نمایاں رہا ہے۔ کل سے یہ مقابلہ مزید دلچسپ ہوجائے گا کیونکہ اب ایک ایک کرکے ٹاپ کے گلوکار باہر ہوتے جائیں‌گے۔ اس دفعہ ہو سکتا ہے اپنے پاکستانیوں‌میں‌سے کوئی ایک باہر ہوجائے کیونکہ انہیں‌ہندوستان سے ووٹ کم مل سکتے ہیں۔
ویسے اس پروگرام کی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں اور آپ ہر گلوکار کے گانے دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کی اپڈیٹس زی ٹی وی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

8/16/2007 10:44:00 PM
پاکستانی نے لکھا ہے

ہمممممم ... مزید معلومات کا بہت شکریہ افضل صاحب
واقعی آگے کا مقابلہ بہت سخت ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے.

8/17/2007 05:28:00 AM
پاکستانی | سا رے گا ما پا چیلنج نے لکھا ہے

[...] اسی حوالے سے ایک پوسٹ .  ہیرو ہنڈا سا رے گا ما پا چیلنج [...]

9/23/2007 06:02:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب