06 October, 2007

ادھّی وردی پالئی ساڈی بی بی نے

مزدور شاعر بابا نجمی کی ایک پنجابی نظم اور اس کا اردو



ادھّی وردی پالئی ساڈی بی بی نے
جرنل نال بنالئی ساڈی بی بی نے
اَسیں تے رانی ہار بناؤندے پھرنے آں
کچ دی گانی پالئی ساڈی بی بی نے
بھٹو جیٹری سوچ اجاگر کیتی سی
ہتھیں اوہ دفنا لئی ساڈی بی بی نے
گولی جیٹری تمّے نالوں کوڑی سی
خورے کنج چبالئی ساڈی بی بی نے
متھاّ کرلیا بھیڑا ویکھ چبارے دا
کیڑی اٹ لوالئی ساڈی بی بی نے
بند کرا کے اپنے وجدے ڈھولاں نوں
ٹلّی کیوں کھڑکالئی ساڈی بی بی نے
اچّن چیتی مکّے گڈی جاندی نوں
کوفے ول گھما لئی ساڈی بی بی نے
جنہاں ساڈے مردے رولے اوہناں توں
چنّی کیوں منگوالئی ساڈی بی بی نے


 




اردو ترجمہ:۔
ہماری بی بی نے جنرل سے تعلقات کی صورت میں آدھی وردی پہن لی ہے ہم تو اس کے لئے رانیوں جیسا ہار بناتے پھررہے ہیں مگر اس نے اپنے لئے کانچ کا ہار پسند کرلیا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے جو سوچ اجاگر کی تھی ہماری بی بی نے وہ اپنے ہاتھوں سے دفنا دی ہے۔
جو گولی (ٹیبلٹ) تمّے سے بھی زیادہ کڑوی تھی وہ ہماری بی بی نے پتہ نہیں کیسے چبا لی۔
ہماری بی بی نے گھر کے چوبارے میں اللہ جانے کیسی اینٹ لگا دی ہے جس سے چوبارے کی خوبصورتی ماند پڑگئی ہے۔
ہماری بی بی کے نام کے ڈھول بج رہے تھے اس نے پتہ نہیں کیوں ڈھول پر ٹلی کو ترجیح دی۔
ہمار ی بی بی نے مکے کی طرف جاتی ہوئی گاڑی کو اللہ جانے اچانک کوفے کی طرف کیوں موڑ دیا ہے؟
جنہوں نے ہمارے مردے خراب کئے بی بی نے ان سے دوپٹہ کیوں مانگا؟

3 comments:

شعیب صفدر نے لکھا ہے

بابا نجمی کو میں آج کے دور کا حبیب جالب سمجھتا ہو!!!! میرے سینئر اور میرے پڑوسی کا یہ ایک اچھا دوست ہے!!! اس لئےاس کی کتاب مفت میں مل جاتی ہے۔

10/07/2007 12:08:00 PM
محمد وارث نے لکھا ہے

بہت زبردست شاعری ہے اور کیا خوب حقیقت حال بیان کی ہے بابا نجمی۔ واقعی سوچنے کی بات ہے کہ اقتدار کی چاہ میں‌ بے نظیر نے کونسی راہ اپنا لی ہے۔ اور "جیالوں" کو سمجھ نہیں آرہی کی بی بی کی اس حرکت کا دفاع کیسے کریں۔

10/08/2007 08:26:00 PM
woli نے لکھا ہے

بھت خوب۔

woli's last blog post..Motorola Debuts Special Edition of the New RAZR2 in Time for Holidays

10/21/2007 05:12:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب