یہ تو ہونا ہی تھا
یہ تو ہونا ہی تھا لیکن جس طرح ہوا، اس کا اندازہ بالکل نہیں تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ جو کچھ ہوا، آئین کے مطابق ہوا جبکہ یہ کہنے کی قطعاََ کوئی ضرورت نہیں کیونکہ مہذب ملکوں میں جو کچھ ہوتا ہے وہ آئین کے مطابق ہی ہوتا ہے اور آج دنیا میں پاکستان کو جو ممتاز اور باعزت مقام حاصل ہے وہ آئین کے مسلسل احترام سے ہی تو ہے۔
غور کیجیئے۔
مشرف بے نظیر ڈیل
میاں نواز شریف کی پہلی آمد اور پھر جلا وطنی
محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمد اور بم دھاکے
ایمرجنسی کا نفاظ
عدلیہ نظر بند
الیکڑانک میڈیا بلیک آؤٹ
وکلاء، صحافی برادری اور تمام محبِ وطن حلقے سراپا احتجاج
(ر) جنرل پرویز مشرف کی سعودیہ عرب روانگی
فوراََ بعد میاں نواز کی آمد
الیکشن ٢٠٠٨ کا اعلان
١٦ دسمبر کو ایمرجنسی ختم کرنے کا علان
عمران خان کا اے پی ڈی ایم کی طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان جبکہ باقیوں کی طرف سے خاموشی
مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن کے بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان
بے نظیر بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے حکومت پر الیکشن میں بڑے پیمانے دھاندلی کا الزام، ساتھ ہی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی خارج
میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی خارج
اے پی ڈی ایم سربرہان کی محترمہ بے نظیر بھٹو سے زرداری ہاؤس میں ملاقات اور حزب اختلاف کی مزید تقسیم کو بریک
کل جماعتی جمہوری تحریک کی طرف سے چارٹر آف ڈیمانڈ کا اعلان
مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
بینظیر بھٹو کی طرف سے برطرف ججز کی حمایت سے انکار
یہ کھیل کہاں جا کر رکے گا؟
اس کے فوری اور دیرپا اثرات کیا ہوں گے؟
اس طرح کے تمام سوالوں سے قطع نظر، اس طرح کے واقعات، حادثات اور سانحات یا جو کچھ کہہ لیں ۔۔۔ قوموں کی اجتماعی نفسیات کو تباہ و برباد کر ڈالتے ہیں۔
غور کریں!
اس نفسیاتی قوم کا ایک وزیراعظم قاتل، دوسری ڈاکو، اور تیسرا ہائی جیکر
اور اب صدر مشرف اپنے پے در پے اقدامات کی وجہ سے نجانے کیا بننے جا رہے ہیں، کیا اور کس طرح ہونے والا ہے اس کا کم از کم مجھے بالکل اندازہ نہیں ہے۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔