طہ کی سالگرہ
آج میرے پیارے بیٹے طہ منیر کی دوسری سالگرہ ہے۔ طہ نے گو کہ بولنا بہت دیر بعد شروع کیا مگر جب بولا تو ایسے لگا جیسے تمام باتیں اور تمام چیزوں کے نام اسے پہلے سے یاد تھے۔ دل کو لبھانا اور کسی کو باتوں سے اپنی متوجہ کرنا اس کے بایاں ہاتھ کا کام ہے۔ اور دنیا کا سب سے بڑا ننھا ایکٹر ۔۔۔ اس نے تو مجھے حیران ہی کر دیا ۔۔۔۔۔ ١٣ اگست کی صبح جب میں ناشتہ کرنے بیٹھا تو میں نے آواز دی آؤ بچو کھانا کھائیں (یاد رہے کہ میرے دو بچے ہیں ایک بیٹی سارہ جس کی سالگرہ ٣١ اگست کو ہے اور دوسرا بیٹا طہ جس کی سالگرہ ہم آج رات منانے جا رہے ہیں) دونوں آ کے میرے ساتھ بیٹھ گئے، سارہ نے غلطی سے پلیٹ کو ہاتھ لگا دیا جو کہ کافی گرم تھی اور اس کا ہاتھ معمولی سا جل گیا اور وہ ہاتھ پکڑ کر اسے دبانے لگی سارہ کی مما نے اس کے ہاتھ پر کریم لگا دی اور کہا کہ ابھی آرام آ جائے گا ۔۔۔ طہ یہ سب دیکھ رہا تھا۔ اس کے بعد اس نے ویسی ہی ایکٹنگ شروع کر دی۔ اپنا ہاتھ پکڑا اور زور سے دباتے ہوئے کہنے لگا ‘کیم لگاؤ ۔۔۔ اوئی آئی‘ ساتھ میں ہچکیاں لیتے ہوئے رونے لگا۔ میں اس کی اس بے باک ایکٹنگ پے عش عش کر اٹھا جب کریم لگا دی تو پھر زور زور سے ہنسنے لگا ۔۔۔۔ ہے نا سب سے بڑا ننھا ایکٹر؟ ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اسے لمبی عمر اور خوبصورت سیرت دے اور زندگی میں تمام تر کامیابیاں و کامرانیاں اس کا مقدر بنیں ۔۔۔ آمین
11 comments:
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو منیر صاحب۔ اللہ طہ کو طویل عمر نصیب فرمائے اور اسے آپ کا فرمانبردار اور صالح مسلمان بنائے۔ آمین
8/15/2008 09:34:00 PMابوشامل's last blog post..جشن آزادی مبارک
ہم سب کی طرف سے بھی انکو سالگرہ بہت بہت مبارکباد ہو :party: اللہ ان کو صحت و تندرستی عطا کرے ۔ بہت خوبصورت بچہ ہے ماشااللہ،
8/15/2008 09:38:00 PMطہ کو سالگرہ مبارک ۔ اللہ نیک راہ پر چلائے اور خوشیوں سے مالا مال کرے ۔
8/15/2008 09:54:00 PMافتخار اجمل بھوپال's last blog post..باسٹھواں یومِ آزادی
بیٹے کی سالگرہ مبارک۔ اللہ میاں طہ کو مایوسیوں، محرومیوں اور بے بسیوں سے بچائے اور اسے جہد مسلسل کی خوبی سے مالا مال کرے۔
8/15/2008 10:52:00 PMمیرا پاکستان's last blog post..ایک ملک دوحکمران
آپ کو بیٹے کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ لوگوںکو ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے ۔۔ اٰمین۔
8/16/2008 04:17:00 AMراشد کامران's last blog post..مبینہ یوم آزادی
بھائی ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو! طہ
8/16/2008 04:19:00 AMشعیب صفدر's last blog post..یوم آزادی
طہ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔
8/17/2008 06:25:00 AMماوراء's last blog post..پاکستان : اللہ کو خط
ابوشامل، باجو، افتخار اجمل صاحب، افضل صاحب، راشد کامران اور شعیب صفدر نیک تمناؤں کے آپ سب کا بیحد شکریہ ۔۔۔ اللہ آپ سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے ۔۔۔ آمین
8/17/2008 11:10:00 PMپاکستانی's last blog post..طہ کی سالگرہ
السلام علیکم
8/18/2008 10:20:00 AMماشاءاللہ طہٰ اتنے بڑے ہوگئے۔ (طہ ، طہٰ یا طحہ کون سے ہجے درست ہوں گے؟ ) میں نے چھوٹو سے طہٰ اور سارہ کی تصویر محفل پر دیکھی تھی ۔ماشاءاللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ شرارت آنکھوں سے بھی ٹپک رہی ہے :)
آپ کو بیٹے کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ طہٰ کو صحت، کامیابیوں اوربہت سے خوشیوں سے نوازے (آمین)
السلام علیکم
9/05/2008 02:22:00 AMطہ کی سالگرہ کی بھی دلی مبارک باد ، طہ کی ایکٹنگ کا پڑھ کر اتنی ہنسی آئی ، بہت دلچسپ :)
شگفتہ's last blog post..جہیز
سالگرہ مبارک طحہ کو
8/15/2009 08:21:00 PM.-= طارق راحیل´s last blog ..ماہ رمضان اور ہم 1::: ماہ رمضان کے فائدے ( فضیلتں)1 =-.
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔