15 August, 2008

طہ کی سالگرہ



آج میرے پیارے بیٹے طہ منیر کی دوسری سالگرہ ہے۔ طہ نے گو کہ بولنا بہت دیر بعد شروع کیا مگر جب بولا تو ایسے لگا جیسے تمام باتیں اور تمام چیزوں کے نام اسے پہلے سے یاد تھے۔ دل کو لبھانا اور کسی کو باتوں سے اپنی متوجہ کرنا اس کے بایاں ہاتھ کا کام ہے۔ اور دنیا کا سب سے بڑا ننھا ایکٹر ۔۔۔ اس نے تو مجھے حیران ہی کر دیا ۔۔۔۔۔ ١٣ اگست کی صبح جب میں ناشتہ کرنے بیٹھا تو میں نے آواز دی آؤ بچو کھانا کھائیں (یاد رہے کہ میرے دو بچے ہیں ایک بیٹی سارہ جس کی سالگرہ ٣١ اگست کو ہے اور دوسرا بیٹا طہ جس کی سالگرہ ہم آج رات منانے جا رہے ہیں) دونوں آ کے میرے ساتھ بیٹھ گئے، سارہ نے غلطی سے پلیٹ کو ہاتھ لگا دیا جو کہ کافی گرم تھی اور اس کا ہاتھ معمولی سا جل گیا اور وہ ہاتھ پکڑ کر اسے دبانے لگی سارہ کی مما نے اس کے ہاتھ پر کریم لگا دی اور کہا کہ ابھی آرام آ جائے گا ۔۔۔ طہ یہ سب دیکھ رہا تھا۔ اس کے بعد اس نے ویسی ہی ایکٹنگ شروع کر دی۔ اپنا ہاتھ پکڑا اور زور سے دباتے ہوئے کہنے لگا ‘کیم لگاؤ ۔۔۔ اوئی آئی‘ ساتھ میں ہچکیاں لیتے ہوئے رونے لگا۔ میں اس کی اس بے باک ایکٹنگ پے عش عش کر اٹھا جب کریم لگا دی تو پھر زور زور سے ہنسنے لگا  ۔۔۔۔ ہے نا سب سے بڑا ننھا ایکٹر؟ ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اسے لمبی عمر اور خوبصورت سیرت دے اور زندگی میں تمام تر کامیابیاں و کامرانیاں اس کا مقدر بنیں ۔۔۔ آمین

11 comments:

ابوشامل نے لکھا ہے

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو منیر صاحب۔ اللہ طہ کو طویل عمر نصیب فرمائے اور اسے آپ کا فرمانبردار اور صالح مسلمان بنائے۔ آمین

ابوشامل's last blog post..جشن آزادی مبارک

8/15/2008 09:34:00 PM
بوچھی نے لکھا ہے

ہم سب کی طرف سے بھی انکو سالگرہ بہت بہت مبارکباد ہو :party: اللہ ان کو صحت و تندرستی عطا کرے ۔ بہت خوبصورت بچہ ہے ماشااللہ،

8/15/2008 09:38:00 PM
افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

طہ کو سالگرہ مبارک ۔ اللہ نیک راہ پر چلائے اور خوشیوں سے مالا مال کرے ۔

افتخار اجمل بھوپال's last blog post..باسٹھواں یومِ آزادی

8/15/2008 09:54:00 PM
میرا پاکستان نے لکھا ہے

بیٹے کی سالگرہ مبارک۔ اللہ میاں‌ طہ کو مایوسیوں، محرومیوں اور بے بسیوں سے بچائے اور اسے جہد مسلسل کی خوبی سے مالا مال کرے۔

میرا پاکستان's last blog post..ایک ملک دوحکمران

8/15/2008 10:52:00 PM
راشد کامران نے لکھا ہے

آپ کو بیٹے کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ لوگوں‌کو ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے ۔۔ اٰمین۔

راشد کامران's last blog post..مبینہ یوم آزادی

8/16/2008 04:17:00 AM
شعیب صفدر نے لکھا ہے

بھائی ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو! طہ

شعیب صفدر's last blog post..یوم آزادی

8/16/2008 04:19:00 AM
ماوراء نے لکھا ہے

طہ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔

ماوراء's last blog post..پاکستان : اللہ کو خط

8/17/2008 06:25:00 AM
پاکستانی نے لکھا ہے

ابوشامل، باجو، افتخار اجمل صاحب، افضل صاحب، راشد کامران اور شعیب صفدر نیک تمناؤں کے آپ سب کا بیحد شکریہ ۔۔۔ اللہ آپ سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے ۔۔۔ آمین

پاکستانی's last blog post..طہ کی سالگرہ

8/17/2008 11:10:00 PM
فرحت کیانی نے لکھا ہے

السلام علیکم
ماشاءاللہ طہٰ اتنے بڑے ہوگئے۔ (طہ ، طہٰ یا طحہ کون سے ہجے درست ہوں گے؟ ) میں نے چھوٹو سے طہٰ اور سارہ کی تصویر محفل پر دیکھی تھی ۔ماشاءاللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ شرارت آنکھوں سے بھی ٹپک رہی ہے :)

آپ کو بیٹے کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ طہٰ کو صحت، کامیابیوں اوربہت سے خوشیوں سے نوازے (آمین)

8/18/2008 10:20:00 AM
شگفتہ نے لکھا ہے

السلام علیکم

طہ کی سالگرہ کی بھی دلی مبارک باد ، طہ کی ایکٹنگ کا پڑھ کر اتنی ہنسی آئی ، بہت دلچسپ :)

شگفتہ's last blog post..جہیز

9/05/2008 02:22:00 AM
طارق راحیل نے لکھا ہے

سالگرہ مبارک طحہ کو
.-= طارق راحیل´s last blog ..ماہ رمضان اور ہم 1::: ماہ رمضان کے فائدے ( فضیلتں)1 =-.

8/15/2009 08:21:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب