ہمارے تعلیمی اداروں کی حالت زار
ہمارے تعلیمی ادارے جو خیر سے اب بزنس اداروں کا روپ دھار چکے ہیں، جہاں تعلیمی معیار پر کم، بے ایمانی اور غنڈہ گردی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ ایک ایسے ہی تعلیمی ادارے الرحمان پبلک ماڈل سکول کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ جس میں ابوبکر صدیق ولد محمد رفیق پنجاب ایگزامینشن کمیشن کا رولنمبر ١١٩۔١٣٨۔٦٧ کو ٤٨٠ نمبر کے ساتھ پاس ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن کی گریڈ ٨ لسٹ میں یہ بچہ فیل ہے۔واضح رہے کہ یہ سرٹیفکیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور اسسٹنٹ ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان سے تصدیق شدہ ہے۔
پنجاب ایگزامینشن کمیشن کی گریڈ ٨ کی لسٹ سے اس سکول کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سکول کے ١٢ بچوں نے آٹھویں جماعت کا امتحان دیا جس میں ١١ لڑکے اور ١ لڑکی ہے اور اسی ترتیب ١١ لڑکے فیل اور ١ لڑکی پاس ہوئی۔ اس سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنی محنت سے پاس ہوئی جبکہ سکول کی کارکردگی زیرو ہے۔ جسے چھپانے کے لئے سکول انتظامیہ نے تمام لڑکوں کو پاس کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔
4 comments:
اب کیا کیجئے اس ملک کی حالت کا
4/15/2010 08:36:00 PMحکومت توجہ ہی کہیں اور دے رہی ہے
لعنت ہے ایسے اداروں پر
4/16/2010 04:31:00 AM.-= فرحان دانش´s last blog ..ہزارہ صوبہ تحریک =-.
حکومت کو بُرا کہہ کر ہم لوگ سمجھتے ہيں کہ فرض پورا ہو گيا ۔ عوام کا بھی تو کچھ فرض ہے ۔ کہنے والے کہہ گئے ۔ عمل ہم نے کرنا ہے
4/16/2010 02:52:00 PMزباں سے کہہ بھی ديا لا الہ تو کيا حاصل ؟
دِل و نگاہ مسلمان نہيں تو کچھ بھی نہيں
.-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..يہ کيا ہوا ؟ =-.
یہ حکومت عوام نے ہی بنائی ہے۔ لعنت ہو عوام پر!
4/17/2010 03:24:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔