ضروری اعلان
حضرات ایک ضروری اعلان سنیں!ہمیشہ کی طرح ہماری کرکٹ ٹیم کو اس مرتبہ بھی قوم کی دعاؤں سے میچ جیت سکتی ہے۔ ٹیم کے کپتان نے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ پاکستان کا میچ دیکھتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں؛
١۔ میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا جاری کر دیں۔
٢۔ پاکستان کا میچ ہمیشہ باوضو ہو کر اور مصلٰے پر بیٹھ کر دیکھیں۔
٣۔ میچ کے دوران کرکٹ کی بجائے دُعاؤں میں خشوع و خضوع پیدا کریں،
٤۔ جیسے ہی ہماری ٹیم کو کیچ ڈراپ کرے فوری طور پر لا حول ولا قوت کا ورد جاری کر دیں۔
٥۔ کمزور دل حضرات میچ سجدے کی حالت میں “سنیں“
٦۔ مخالف ٹیم کی اچھی کارکردگی کو شیطان کی چال سمجھیں۔
٧۔ اگر خدا ناخواستہ پاکستانی سیمی فائنل اور پھر فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو آپ پر لازم ہے کہ سیمی فائینل اور فائینل روزے کی حالت میں دیکھیں۔
٨۔ ہمارے ڈینٹسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل کے شور شرابے سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے کانوں میں روئی ٹھوس لیں۔
نوٹ!
اگر معجزاتی طور پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائے تو قریبی دینی مدرسے کے کم از کم ٣٠ طلباء کو دو وقت کا کھانا کھلائیں اور اس کے بعد اجتماعی وعا کا اہتمام کریں۔۔۔۔
اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی ہر اچھی دعا کرکٹ بورڈ کے شر سے محفوظ رہے ۔۔۔۔ آمین
مفتی عاشق حسین کرکٹوی جلالی
8 comments:
ہاہاہا
5/13/2010 02:45:00 AMبہت خوب!!!!
بہت دلچسپ
5/13/2010 04:12:00 AMاج کل پاکستان ميں هر چیز کا یہی حل پیش کیا جارها هے
اور اگر هار گئے تو الزام رب پر رکھ دیں گے
وھ قومیں جو پریکٹس کر کر کے پھاوی هو جاتی هیں
وه تو هیں هی پاگل
اچھا طنز ہے " پاک سوچ " پر
ھا ھا ھا ھا
5/13/2010 05:01:00 AMزبردست مزاحیہ تحریر
10/10
شکریہ
.-= یاسر عمران مرزا´s last blog ..Pakistan Semifinal main =-.
بہت اعلیٰ
5/14/2010 03:56:00 AMاس کو تو بی بی سی اردو نے بھی کاپی کر لیا ہے۔
بی بی سی اردو لنک
5/14/2010 02:40:00 PMالللہ سے ہم بھی دعا کرتےہیں پاکستان جیت جائے
5/14/2010 02:52:00 PMہار جائيں تو يہود و ہنود کی سارزش کو ذمہ دار ٹھرا ليں
5/14/2010 06:34:00 PM.-= پھپھے کٹنی´s last blog ..حسن انتخاب _ 1 =-.
لو جی طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی پاکستان کی شکست کی
5/15/2010 03:55:00 PM.-= محمد طارق راحیل´s last blog ..الودع بلاگر الودع =-.
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔