13 May, 2010

ضروری اعلان

حضرات ایک ضروری اعلان سنیں!
ہمیشہ کی طرح ہماری کرکٹ ٹیم کو اس مرتبہ بھی قوم کی دعاؤں سے میچ جیت سکتی ہے۔ ٹیم کے کپتان نے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ پاکستان کا میچ دیکھتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں؛
١۔ میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا جاری کر دیں۔
٢۔ پاکستان کا میچ ہمیشہ باوضو ہو کر اور مصلٰے پر بیٹھ کر دیکھیں۔
٣۔ میچ کے دوران کرکٹ کی بجائے دُعاؤں میں خشوع و خضوع پیدا کریں،
٤۔ جیسے ہی ہماری ٹیم کو کیچ ڈراپ کرے فوری طور پر لا حول ولا قوت کا ورد جاری کر دیں۔
٥۔ کمزور دل حضرات میچ سجدے کی حالت میں “سنیں“
٦۔ مخالف ٹیم کی اچھی کارکردگی کو شیطان کی چال سمجھیں۔
٧۔ اگر خدا ناخواستہ پاکستانی سیمی فائنل اور پھر فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو آپ پر لازم ہے کہ سیمی فائینل اور فائینل روزے کی حالت میں دیکھیں۔
٨۔ ہمارے ڈینٹسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل کے شور شرابے سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے کانوں میں روئی ٹھوس لیں۔

نوٹ!
اگر معجزاتی طور پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائے تو قریبی دینی مدرسے کے کم از کم ٣٠ طلباء کو دو وقت کا کھانا کھلائیں اور اس کے بعد اجتماعی وعا کا اہتمام کریں۔۔۔۔
اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی ہر اچھی دعا کرکٹ بورڈ کے شر سے محفوظ رہے ۔۔۔۔ آمین

مفتی عاشق حسین کرکٹوی جلالی

8 comments:

زین نے لکھا ہے

ہاہاہا
بہت خوب!!!!

5/13/2010 02:45:00 AM
خاور کھوکھر نے لکھا ہے

بہت دلچسپ
اج کل پاکستان ميں هر چیز کا یہی حل پیش کیا جارها هے
اور اگر هار گئے تو الزام رب پر رکھ دیں گے
وھ قومیں جو پریکٹس کر کر کے پھاوی هو جاتی هیں
وه تو هیں هی پاگل
اچھا طنز ہے " پاک سوچ " پر

5/13/2010 04:12:00 AM
یاسر عمران مرزا نے لکھا ہے

ھا ھا ھا ھا
زبردست مزاحیہ تحریر
10/10
شکریہ
.-= یاسر عمران مرزا´s last blog ..Pakistan Semifinal main =-.

5/13/2010 05:01:00 AM
سعد نے لکھا ہے

بہت اعلیٰ
اس کو تو بی بی سی اردو نے بھی کاپی کر لیا ہے۔

5/14/2010 03:56:00 AM
پاکستانی نے لکھا ہے

بی بی سی اردو لنک

5/14/2010 02:40:00 PM
محمد طارق راحیل نے لکھا ہے

الللہ سے ہم بھی دعا کرتےہیں پاکستان جیت جائے

5/14/2010 02:52:00 PM
پھپھے کٹنی نے لکھا ہے

ہار جائيں تو يہود و ہنود کی سارزش کو ذمہ دار ٹھرا ليں
.-= پھپھے کٹنی´s last blog ..حسن انتخاب _ 1 =-.

5/14/2010 06:34:00 PM
محمد طارق راحیل نے لکھا ہے

لو جی طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی پاکستان کی شکست کی
.-= محمد طارق راحیل´s last blog ..الودع بلاگر الودع =-.

5/15/2010 03:55:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب