روزنامہ جنگ کے
مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے، اسلام آباد سویلین حکومت کے خاتمے اور فوجی بغاوت کے دھانے پر ہے، صدارتی استثنیٰ کے معاملے پر وزیر اعظم گیلانی اور سپریم کورٹ آمنے سامنے ہوں گے ، پاکستانی عوام متواتر بحرانوں سے نبرد آزما ہے لیکن قیادت عملی اقدامات کیلئے تیار نہیں یا قابل نہیں۔ برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ‘ نے ایک تفصیلی مضمون ”کیا پاکستان ٹوٹ رہا ہے“ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار تو موجود ہیں لیکن اس کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، ملک کا خانہ جنگی کی طرف جانا مسئلہ نہیں بلکہ اتنے بڑے بحرانوں کے باوجود کوئی انقلاب یا تبدیلی نہ آنا اصل مسئلہ ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان ایک تباہی کے بعد دوسری تباہی کا سامنا کر رہا ہے، اس کے عوام بحران در بحران سے گزر رہے ہیں اور اس کے رہنما عملی اقدام کیلئے تیار نہیں یا قابل نہیں۔بہت سے لوگوں کے نزدیک پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ پاکستان انتشار کا شکار ہے اور ریاست اور معاشرہ مسلسل قدرتی آفات اور سیاسی بحرانات کے تحت الگ ہونے کی طرف گامزن ہے۔ملک اس وقت حکومت کے جانے اور فوجی بغاوتوں کی افواہوں کی زد میں ہے۔وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے سیلاب کو شہہ سرخیوں سے غائب کردیاگیا ہے۔ لاکھوں کسان اپنے تباہ شدہ دیہاتوں میں بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔امریکا پاکستان کے مغربی حصوں میں ڈرونز حملوں میں انتہائی شدت لا چکا ہے۔پاکستان نے نیٹو کی سپلائی لائن معطل کی ہوئی ہے اور امریکی ہیلی کاپٹر سرحد پار کر کے پاکستانی فوجیوں کو شہید کر رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پر برے حالات ہیں۔روس سے زیادہ آبادی کا حامل ملک پاکستان کئی غلطیوں کو برداشت کرنے کی سزا کے قابل ہے تاہم اب یہ ٹکڑوں میں بٹنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کے پاس ایٹمی ہتھیار تو ہیں لیکن اس کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ پاکستان کی 6 لاکھ 17ہزار فوجیوں پر مشتمل فوج دنیا کی سب سے مضبوط ترین فوج ہے لیکن اس کی حکومت پولیو یا ملیریا جیسی بیماری کو ختم نہیں کرسکتی۔ہر کوئی کہتا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دینی چاہیے لیکن یونیورسٹیاں پیسے نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آئندہ ہفتوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے صدر آصف علی زرداری کے دیئے گئے استشنیٰ کے خلاف قانونی جنگ کریں گے، جب کہ صدر بننے سے قبل آصف زردراری کی شہرت ایک کرپٹ شخص کے طور پر جانی جاتی ہے۔
5 comments:
انقلاب اس ملک کا مقدر بن چکا ہے۔
10/09/2010 08:23:00 PMمیں نےبھی یہ خبرکل دیکھی تھی بات یہ ہےکہ غیرمسلم کی تویہ کوشش رہتی ہےکہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کوبدنام کیاہےچائےجبکہ ہماری بھی بدقسمتی ہےکہ میں بھی وہی کام کرتےہیں جوکہ ہماری جگ ہنسائی کاسبب بن رہےہیں اس پرکیاکہیں لیکن ہم اللہ تعالی کی رحمت سےمایوس نہیں انشاء اللہ اللہ میرےوطن کوان مشکلات سےبچائےگا۔ آمین ثم آمین
10/10/2010 11:20:00 AMاللہ نا کرے کہ پاکستان کبھی ٹوٹے۔ ایسا کہنے والوں کے منہ میں خاک۔ پاکستان انشااللہ جلد اس مشکل صورتحال سے نکل ائے گا۔
10/10/2010 01:42:00 PMصدر بننے سے قبل آصف زردراری کی شہرت ایک کرپٹ شخص کے طور پر جانی جاتی تھی جو اب بھی اسہی طرح ہی، کوئی فرق نہیں آیا۔
دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکیستان بنا-- بھارت (ھندوؤں کا اس دنیا مین واخد) کو ٹکرے کرکے ایک مسلم ملک بنا-- کیا مذھب کی بنیاد پر قوم ھوتی ہے-- کیا تحریک پاکستان مین مسلمانوں سے نرم گوشہ نہی ہے؟ کیا اپ پڑوسی غریب ملک کی تبا ھی مین حصہ نہ یے-- کیا تم مخالف مسم رول ادا نہی کرہے ھو؟ اپکے محافظ فوج، باڑ کھا گئی کھیت-- کبھی اذادانہ انتخاب ھوے-- کھبی پاکیستان کا رول اسلام یا مسلم کے کیسا ہے-- اپ کے ان داتا سیلاب کے وقت امداد تو چھوڑہو حملون سے باز نیی ایا-- کیا اپ کی زمین استعمال کرسکتے ہین اپ ہی کی عوام / مسلماون کو تباہ کرنے-- اپ کے فیصلے دوسے ملک مین ھوتے ہین-- اس صدی مین قاءد کو ملک بدر کیا جاتا ہے-- اپ کی مدد ظالم کی ھو تو کیا مظلوم کی اہ کا کیا ھوگا؟ عرش تک اواز جاتی ہے--
10/11/2010 01:04:00 AMبھارت مین مالیگاؤں مین شب برات کو دھماکے ہوئے-- ڈور ایک مذبی رھنما اور فوجی اعلی افیسر تک ملی -- مقدمہ عدلت مین ہے-- دیکھو ان کافر، کئی بت کو ماننے والے طہارت سے عدم وقفیت-- لیکن سچ بولتے اور لگن سے کام کرتے ہین-- تم حامل قران ھو؟ یا نہی--
اپ کے مظالم کی اہ ؟ کی بنیاد پر برطانہہ کا ارٹکل صحی ہے
دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکیستان بنا-- بھارت (ھندوؤں کا اس دنیا مین واخد) کو ٹکرے کرکے ایک مسلم ملک بنا-- کیا مذھب کی بنیاد پر قوم ھوتی ہے-- کیا تحریک پاکستان مین مسلمانوں سے نرم گوشہ نہی ہے؟ کیا اپ پڑوسی غریب ملک کی تبا ھی مین حصہ نہ یے-- کیا تم مخالف مسم رول ادا نہی کرہے ھو؟ اپکے محافظ فوج، باڑ کھا گئی کھیت-- کبھی اذادانہ انتخاب ھوے-- کھبی پاکیستان کا رول اسلام یا مسلم کے کیسا ہے-- اپ کے ان داتا سیلاب کے وقت امداد تو چھوڑہو حملون سے باز نیی ایا-- کیا اپ کی زمین استعمال کرسکتے ہین اپ ہی کی عوام / مسلماون کو تباہ کرنے-- اپ کے فیصلے دوسے ملک مین ھوتے ہین-- اس صدی مین قاءد کو ملک بدر کیا جاتا ہے-- اپ کی مدد ظالم کی ھو تو کیا مظلوم کی اہ کا کیا ھوگا؟ عرش تک اواز جاتی ہے--
10/11/2010 01:05:00 AMبھارت مین مالیگاؤں مین شب برات کو دھماکے ہوئے-- ڈور ایک مذبی رھنما اور فوجی اعلی افیسر تک ملی -- مقدمہ عدلت مین ہے-- دیکھو ان کافر، کئی بت کو ماننے والے طہارت سے عدم وقفیت-- لیکن سچ بولتے اور لگن سے کام کرتے ہین-- تم حامل قران ھو؟ یا نہی--
اپ کے مظالم کی اہ ؟ کی بنیاد پر برطانہہ کا ارٹکل صحی ہے
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔