عيد الاضحٰى مبارک
عيد الاضحٰى یاد دلاتی ہے بہت سے مقدس لمحاتایسے لمحات جن میں کی گئی فرمانبرداری اور دی گئی قربانی امر ہو گئی۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمائیل علیہ السلام کی فرمانبرداری۔
ان دو معزز و معتبر ہستیوں کا بہت بڑا احسان ہے ہم سب پر اور وہ ہے بیت اللہ شریف کی بنیادیں اٹھاتے ہوئے اللہ کے گھر کی تعمیر مبارک کے وقت میں آپ دونوں کی مانگی ہوئی بہت خوبصورت دُعا۔
“ہمارے رب! ان میں (ہماری نسل میں) ان میں سے ہی ایک رسول بھیج جو انہیں تیری آیتیں سنائے، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور انہیں پاکیزہ بنائے۔“ سورہ البقرہ آیت١٢٩
اور تمام تعیف اس پاک پروردگار کے لئے جس نے اپنے ان پاکیزہ نبیوں کی دُعا کو قبول فرماتے ہوئے اپنے بندوں پر احسان عظیم فرمایا۔
“ہم نے تم میں سے ہی تم میں ایک رسول بھیجا جو تمہیں ہماری آیتیں سناتا ہے، تمہیں پاک کرتا ہے، تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم جانتے نہ تھے“ سورہ البقرہ آیت١٨١
یہ احساس بہت خوبصورت و معطر ہے کہ ہمیں اس پاک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے کا شرف حاصل ہے
جن صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں ہر پل ہزراہا فرشتے حاضر رہتے ہیں۔
جن صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک ایک بار محسوس کرنے کے بعد آسمان بھی دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منتظر رہا۔
جس صلی اللہ علیہ وسلم ذات مبارک پر فرشتے درود پاک پڑھتے ہیں۔
جس صلی اللہ علیہ وسلم ذات مبارک کے لئے چرند پرند، انسان سب درود پاک پڑھتے ہیں۔
اور خدائے بزرگ و برتر اپنی مخلوق کے ساتھ خود آپ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے۔
عید کے اس مبارک موقع پر اللہ سے دعا ہے کہ
وہ ہمیں شعور عطا فرمائے کہ کسی بھی گلہ و ناشکری سے پہلے ہم سوچ لیں کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے احسان عظیم کا شکر ادا کر لیا ہے!!!
تمام مسلمانوں کو عيد الاضحٰى مبارک ہو
2 comments:
عید مبارک!
11/17/2010 02:57:00 PMحج اور عید قرباں مبارک ہو آپ کو
11/17/2010 03:41:00 PMHappy Hajj and Eid il Adha 2 U
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔