The True Furqan سچاقرآن
امریکہ میں چھپنے والی ،الفرقان الحق، نامی قرآن امریکہ میں فروخت ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اس نقلی قرآن کو سیفی السیفی اور مہدی نامی دو عرب عیسائیوں نے تصنیف کیا ہے، اس کتاب کی چھپائی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ میں ہوئی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کی اشاعت امریکی صدر بش کی زیر نگرانی ہوئی ہے۔ الفرقان الحق یعنی سچا قرآن کے دونوں مصنفوں نے اس نقلی قرآن کو قرآن مجید جیسا بنانے کی کوشش کی ہے اور اس نقلی قرآن کا ڈیزائن بھی قرآن جیسا ہے۔
ملائیشیا کی بین القوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سانو قطب مصطفٰے کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ مسلمانوں نے اس نقلی قرآن کو تصنیف کرنے والوں کی کوششوں کو بے نقاب کیا ہے۔الفرقان الحق نامی اس نقلی قرآن کے مصنفوں نے قرآن مجید کی طرح اس میں 77سورتیں لکھی ہیں اور قرآن مجید کی طرح ہر سورت کے علیحدہ علیحدہ نام بھی رکھے ہیں۔ الفرقان الحق نامی اس نقلی قرآن کا عربی سے انگریزی میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عیسائیوں کے لیئے لکھی گئی ہے. اقصی مسجد کے امام عکرمہ صابری جنہیں مفتی اعظم بھی کہا جاتا ہے ہیں کا الفرقان الحق نامی اس کتاب کے بارے میں کہتے ہیں کہ کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ مسلمان اپنی مذہبی کتاب میں ترمیم کریں اور اس الفرقان الحق نامی نئی کتاب کو فروغ دیں جبکہ امریکہ نے سرکاری طور پر اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم یہ مانا گیا ہے کہ اس کتاب کی چھپائی کا کام امریکہ میں ہوا ہے۔
الفرقان الحق کے دونوں عیسائی مصنفوں نے اس بھونڈی حرکت پر یقیناََ محنت کی ہو گی۔ لیکن اس کتاب کے شروع میں ہی وہ ایک بڑی غلطی کر گئے کیونکہ کتاب کے مصنف وہ خود ہیں لیکن انہوں نے شروع میں ہی اس کتاب کو خدا سے منسوب کرتے ہوئے لکھ دیا کہ ََ یہ کتاب سچا قرآن ہے جو ہم نے نازل کی ََ اس طرح ان مصنفوں نے الفرقان الحق کو خود تصنیف کر کے اسے خدا سے منسوب کر دیا۔
5 comments:
Munir. Nice work. May Allah bless you and your family
11/16/2005 03:56:00 PMآپ اس کا ذکر بلاگ پر نہ لاتے تو بہتر تھا ۔ پراگندہ چیزوں یا باتوں کا ذکر یا دہرانا بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا ۔ خیر آپ نے نیک نیّتی سے کیا اس لئے کوئی بات نہیں ۔
11/16/2005 07:09:00 PMمیرے خیال میں کوئی مذائقہ نہیں ہے اس کا ذکر کرنے میں۔ اس کا ذکر میں کافی عرصے پہلے بھی پڑھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ کوئی اتنی پریشانی کی بات بھی نہیں ہے، اللہ تعالٰی قران کی خود حفاظت کرنے والا ہے۔ یہ اس طرح کی بھونڈی کوشش پہلی مرتبہ نہیں ہوئی۔ جھوٹے نبی اور جھوٹی الہامی کتابیں منظر عام پر آتی رہی ہیں اور کچھ عرصے بعد غائب بھی ہوجاتی ہیں۔
11/16/2005 10:44:00 PMایسی تمام کوششوں نے ناکام و نامراد ہی ہونا ہے بالآخر۔ قرانِ کریم کا تو ایک ایک لفظ اس قدر انوار کے موتی لئیے ہوئے ہے، اور اس قدر جامع ہے کہ پچھلے ١٤٠٠ سال سے اسکے مطالب کو ایکسپلور کیا جا رہا ہے۔
11/17/2005 10:16:00 AMایسے لوگوں کو اپنےحال پہ چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، ان کو راہ خدا دکھایا کرتا ہے۔
والسلام
منیر احمد نے بہت اچھا کام کیا ہے کہ ایک خبر کو اپنے بلاگ پر جگہ دی تاکہ دوسروں تک اسکی خبر پہنچے اور پڑھنے والے اس پر تذکرہ کرسکیں کہ اس کی طرح کی سازشوں کو کس طرح روکا جاسکے ـ
11/18/2005 12:03:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔