16 November, 2005

The True Furqan سچاقرآن

امریکہ میں چھپنے والی ،الفرقان الحق، نامی قرآن امریکہ میں فروخت ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اس نقلی قرآن کو سیفی السیفی اور مہدی نامی دو عرب عیسائیوں نے تصنیف کیا ہے، اس کتاب کی چھپائی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ میں ہوئی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کی اشاعت امریکی صدر بش کی زیر نگرانی ہوئی ہے۔ الفرقان الحق یعنی سچا قرآن کے دونوں مصنفوں نے اس نقلی قرآن کو قرآن مجید جیسا بنانے کی کوشش کی ہے اور اس نقلی قرآن کا ڈیزائن بھی قرآن جیسا ہے۔
ملائیشیا کی بین القوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سانو قطب مصطفٰے کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ مسلمانوں نے اس نقلی قرآن کو تصنیف کرنے والوں کی کوششوں کو بے نقاب کیا ہے۔
الفرقان الحق نامی اس نقلی قرآن کے مصنفوں نے قرآن مجید کی طرح اس میں 77سورتیں لکھی ہیں اور قرآن مجید کی طرح ہر سورت کے علیحدہ علیحدہ نام بھی رکھے ہیں۔ الفرقان الحق نامی اس نقلی قرآن کا عربی سے انگریزی میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عیسائیوں کے لیئے لکھی گئی ہے. اقصی مسجد کے امام عکرمہ صابری جنہیں مفتی اعظم بھی کہا جاتا ہے ہیں کا الفرقان الحق نامی اس کتاب کے بارے میں کہتے ہیں کہ کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ مسلمان اپنی مذہبی کتاب میں ترمیم کریں اور اس الفرقان الحق نامی نئی کتاب کو فروغ دیں جبکہ امریکہ نے سرکاری طور پر اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم یہ مانا گیا ہے کہ اس کتاب کی چھپائی کا کام امریکہ میں ہوا ہے۔
الفرقان الحق کے دونوں عیسائی مصنفوں نے اس بھونڈی حرکت پر یقیناََ محنت کی ہو گی۔ لیکن اس کتاب کے شروع میں ہی وہ ایک بڑی غلطی کر گئے کیونکہ کتاب کے مصنف وہ خود ہیں لیکن انہوں نے شروع میں ہی اس کتاب کو خدا سے منسوب کرتے ہوئے لکھ دیا کہ ََ یہ کتاب سچا قرآن ہے جو ہم نے نازل کی ََ اس طرح ان مصنفوں نے الفرقان الحق کو خود تصنیف کر کے اسے خدا سے منسوب کر دیا۔
اس بارے میں مزید پڑھیے 02- 01

5 comments:

Anonymous نے لکھا ہے

Munir. Nice work. May Allah bless you and your family

11/16/2005 03:56:00 PM
افتخار اجمل بھوپال نے لکھا ہے

آپ اس کا ذکر بلاگ پر نہ لاتے تو بہتر تھا ۔ پراگندہ چیزوں یا باتوں کا ذکر یا دہرانا بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا ۔ خیر آپ نے نیک نیّتی سے کیا اس لئے کوئی بات نہیں ۔

11/16/2005 07:09:00 PM
Nabeel نے لکھا ہے

میرے خیال میں کوئی مذائقہ نہیں ہے اس کا ذکر کرنے میں۔ اس کا ذکر میں کافی عرصے پہلے بھی پڑھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ کوئی اتنی پریشانی کی بات بھی نہیں ہے، اللہ تعالٰی قران کی خود حفاظت کرنے والا ہے۔ یہ اس طرح کی بھونڈی کوشش پہلی مرتبہ نہیں ہوئی۔ جھوٹے نبی اور جھوٹی الہامی کتابیں منظر عام پر آتی رہی ہیں اور کچھ عرصے بعد غائب بھی ہوجاتی ہیں۔

11/16/2005 10:44:00 PM
Asma نے لکھا ہے

ایسی تمام کوششوں نے ناکام و نامراد ہی ہونا ہے بالآخر۔ قرانِ کریم کا تو ایک ایک لفظ اس قدر انوار کے موتی لئیے ہوئے ہے، اور اس قدر جامع ہے کہ پچھلے ١٤٠٠ سال سے اسکے مطالب کو ایکسپلور کیا جا رہا ہے۔

ایسے لوگوں کو اپنےحال پہ چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، ان کو راہ خدا دکھایا کرتا ہے۔

والسلام

11/17/2005 10:16:00 AM
Shuaib نے لکھا ہے

منیر احمد نے بہت اچھا کام کیا ہے کہ ایک خبر کو اپنے بلاگ پر جگہ دی تاکہ دوسروں تک اسکی خبر پہنچے اور پڑھنے والے اس پر تذکرہ کرسکیں کہ اس کی طرح کی سازشوں کو کس طرح روکا جاسکے ـ

11/18/2005 12:03:00 AM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب