10 August, 2007

سورہ توبہ اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر

ابھی چند لمحے پہلے مجھے ایک دوست نے ایس ایم ایس کے ذریعے انتہائی اہم معلومات دی ہیں، جسے میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا لازمی سمجھتا ہوں۔
ایس ایم ایس
“ورلڈ ٹریڈ سنٹر تباہ ہوا تھا 2001/11/9  کو
قرآن پاک میں سورہ توبہ میں عمارتوں کے تباہ ہونے کا ذکر ملتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ سورہ گیارنویں پارے کی نویں سورہ ہے اور اس سورہ کے 2001 الفاظ ہیں اور یہاں ایک اور بات غور طلب ہے کہ اس سورہ میں ٹوٹل آیات کے نمبر ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی منزلوں کے نمبر جتنے ہیں یعنی 110۔
اللہ رب العزت پر یقین رکھو، اللہ ہی سب کچھ کرنے والا ہے ۔۔۔ بیشک۔

5 comments:

احمد نے لکھا ہے

جناب اک منٹ لگتا ہے تصدیق میں...سورتہ توبہ میں 110 نہیں‌129 آیات ہیں. ذرا احتیاط کیا کریں!

8/11/2007 12:46:00 AM
بدتمیز نے لکھا ہے

سلام
کیا یہ بچگانہ پن نہیں کہ ایک طرف کہیں‌کہ یہ مسلمانوں‌ کا کام نہیں‌ خود انہی کا کام ہے دوسری طرف کہیں کہ جی مسلمانوں‌کی مقدس ترین کتاب میں لکھا تھا کہ یہ گرے گا۔

8/11/2007 01:35:00 AM
محمد شاکر عزیز نے لکھا ہے

اہل ایمان نے آج سے پانچ سال پہلے اس کے بڑی تشہیر کروائی تھی اخبارات میں بھی. لگتا ہے آپ کی نظر سے نہیں گزرے وہ مضامین جو لوکل اخباروں میں چھپتے رہے ہیں اس موضوع پر انھیں تفاصیل کے ساتھ.

8/11/2007 05:22:00 AM
اجمل نے لکھا ہے

اس قسم کی چیزیں عام طور پر غلط نکلتی ہیں ۔ اسلئے احتیاط کیا کریں ۔ پرانے زمانہ میں میں نے ایک دو بار منبع دریافت کرنے کی کوشش کی تو اسلام دشمن نکلا یا منحرف مسلمان ۔

8/11/2007 01:24:00 PM
پاکستانی نے لکھا ہے

واقعی یہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی، بنا تصدیق کئے پوسٹ کر دی ... اللہ معاف کرے.

8/11/2007 07:12:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب