مقابلہ یا بائیکاٹ
یہ کیا ہے؟
آپ کا کیا خیال ہے اس تصویر کے بارے میں؟
اسلام پسندی یا اسلام سے محبت آپ اس بارے میں جو بھی سوچیں مگر میرے خیال میں یہ سب ٹھیک نہیں ہے، کیا ہو گا یہ سب لکھنے سے یا اسے میل کرنے سے، اگر آپ وقعی ان برانڈز کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں، ان ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ناطقہ بن کرنا چاہتا ہیں تو میدان میں آئیں، مقابلہ کریں ان سے اچھی، بہتر اور میعاری برانڈ مارکیٹ میں لے آئیں۔ یقین جانیں لوگ خود ان برانڈز کا بائیکاٹ شروع کر دیں گے، ان کا ناطقہ بند ہو جائے گا، یہ ملٹی نیشنل کمپینیاں جو پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے چکی ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گی۔
اگر آپ پیپسی کے مقابلے میں مکہ کولا یا اسلامی کولا جیسے مشروب مارکیٹ میں لائیں گے تو اس سے کچھ نہیں ہو گا سوائے اپنا نقصان کرنے کے، یہ مشروب پینے میں ایسے ہیں جیسے آپ کوئی دوائی زہرمار کر رہے ہوں، نہیں جناب ایسے نہیں چلے گا میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ان سے اچھے، بہتر اور اعلٰی معیار کے برانڈز مارکیٹ میں لائیں نہ کہ ایسے برانڈز جنہیں ایک بار خریدنے کے بعد کسٹومر دوبارہ اس کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کرے۔
ڈیو کی مثال آپکے سامنے ہے گو کہ یہ ایک بڑی کپمنی پیپسی کا مشروب کا ہے لیکن اپنے بہتر معیار کی وجہ سے یہ آئی اور چھا گئی۔ یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی پراڈکٹ مناسب قیمت اور اپنے اعلٰی معیار کی وجہ سے مشہور عام ہوتی ہے نہ کہ صرف قیمت میں کمی کی وجہ سے۔
4 comments:
i m not agree with that post
6/15/2006 05:06:00 PMواقعى هر چيز كے بائكاٹ كا نعره لگانے سے ذياده اس چيز كو مقابلے ميں هرانے كے كوشش كرنى چاهئيے ـ
6/17/2006 12:01:00 AMہم آپ کي بات سے اتفاق کرتے ہيں اور ہميشہ يہي کہتے آۓ ہيں کہ اپني خرابيوں کا ذمہ دار دوسروں کو نہ ٹھراؤ۔ ہم ہميشہ اپني سستي کاہلي کو چھپانے کيلۓ پيروں فقيروں کي دعاؤں پر انحصار کرتے ہيں۔ اگر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو پہلے تياري کرو يہ نہيں کہ دوسروں سے مدد مانگتے پھرو۔
6/18/2006 02:13:00 AMآپ کے بلاگ پر یہ کچھ عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ کی پوسٹس کی تاریخ بدلتی رہتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
7/02/2006 04:36:00 AMآپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔