13 January, 2007

لوڈشیڈنگ

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے وزارت پانی و بجلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے اور اس وقت کہیں بھی بجلی بند نہیں ہو رہی ہے، یہ بات واپڈا کے ممبر چوہدری خالد نے جمعہ کو پارلیمٹ ہاؤس میں ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی، اس اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی اور ذیلی کمیٹی کے سربراہ چوہدری قمرالزماں کر رہے تھے۔
واپڈا کے ممبر چوہدری خالد، رکن قومی اسمبلی اور ذیلی کمیٹی کے سربراہ چوہدری قمرالزماں یا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کوئی ممبر یہاں ڈیرہ غازی خان میں ہوتا تو انہیں معلوم ہوتا کہ یہاں بجلی دن اور رات میں کتنی بار آنکھ مچولی کھیلتی ہے اور یہ سلسلہ یقینا ملک کے باقی حصوں میں بھی ہو گا۔
سوچنے کی بات ہے کہ کتنی آسانی سے یہ کہہ دیا گیا کہ ‘ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے، اب کہیں بھی بجلی بند نہیں ہو رہی‘۔ نہ کوئی تصدیق کرنے والا نہ کوئی جائزہ لینے والا کہ بات میں کتنا دم ہے، اب عوام چیختے اور بلبلاتے رہے حکومت کو اس سے کیا، حکومت کو تو رپورٹ مل چکی ہے کہ اس وقت ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

4 comments:

Anonymous نے لکھا ہے

سلام
ابھی شکر کریں صرف آنکھ مچولی کھیلتی ہے۔ پیا گھر نہیں سدھار جاتی۔ ورنہ جیسی حرکات ہیں حکومت کی بہت جلدی ملک سے بجلی ہی غائب ہو جانی ہے۔

1/13/2007 02:07:00 PM
Anonymous نے لکھا ہے

سب سے پہلے تو اس بات کا پته چلنا چاهیے که چوهدری خالد صاحب کی نظر میں لوڈ شیڈنگ کی ڈیفینیشنز کیا ہیں ـ
آپ کی نظر میں بجلی کا بند هونا لوڈشیڈنگ ہو اور چوهدری صاحب کی لغت میں کسی گائے بهینس کا نام هو ـ
هوسکتا هے وه صفائی کو لوڈشیڈنگ کہتے هوں ـ جو که واقعی پاکستان میں ختم هو چکی هے ـ
هو سکتا هے وه لوڈشیڈنگ قانون کو کہتے هوں جو که واقعی پاکستان سے ختم هو چکا ہے ـ
هو سکتا چوهدری صاحب لوڈشیڈنگ اخلاقی اقدار کو کہتے هوں جو که واقعی پاکستان سے ختم هو چکی هیں ـ
هو سکتا هے لوڈشیڈنگ ذہانت کو کہتے هوں ـ
هو سکتا هے لوڈشیڈنگ ڈسپلن کو کہتے هوں ـ
اس لیے چوهدری خالد صاحب کی نظر میں لوڈ شیڈنگ کی ڈیفینیشنز کا پته چلنا ضروری هے ـ

1/13/2007 03:10:00 PM
Anonymous نے لکھا ہے

اوہ یہ بہت ہی اہم نکتہ اٹھایا ہے آپ نے، اس بارے میں تو کبھی سوچا ہی نہیں، واقعی یہ بات چوهدری خالد صاحب سے پوچھنی چاہیے کہ آخر لوڈشیڈنگ ہے کس چڑیا کا نام۔

1/13/2007 03:11:00 PM
میرا پاکستان نے لکھا ہے

اگر لوڈ شيڈنگ کا لفظي مطلب ليں تو وہ ہے وزن کم کرنا۔ اب خاور صاحب والي بات ہے کہ وزن کس کا کم کرنا بند کرديا گيا ہے۔ مہنگائي کا، کرپشن کا يا اقرباپروري کا۔
دوسرے خالد صاحب اور دوسرے حکمرانوں کيلۓ ان کے احکامات پر عمل کا مطلب صرف اسلام آباد ہے۔ اگر اسلام آباد يعني ان کے گھروں ميں لوڈ شيڈنگ نہيں ہورہي تو پھر انہوں نے ٹھيک کہا ہے۔

1/13/2007 04:32:00 PM

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


بلاگر حلقہ احباب