تحفظ حقوق نسواں کا ترمیمی بل مکمل متن کے ساتھ ۔٢
١٥۔ آرڈیننس نمبر ٧ کی دفعہ ٨ کی ترمیم:
جرم زناء (نفاظ حدود) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر ٧ مجریہ ١٩٧٩ء) میں دفعہ ٨ میں الفاظ ‘یا زناءبالجبر‘ حذف کر دءیے جائیں گے۔
١٦۔ آرڈیننس نمبر ٧ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٩ کی ترمیم:
(١) زناء کا جرم (نفاظ حدود) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٧ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ کی دفعہ ٩ میں ۔۔۔
(اول) الفاظ ‘یا زناءبالجبر‘ حذف کر دیئے جائیں گے۔
(دوم) ذیلی دفعہ (٢) میں الفاظ ‘یازناءبالجبر‘ حذف کر دیئے جائیں گے۔
(سوم) ذیلی دفعات (٣) اور (٤) حذف کر دی جائیں گی۔
١٧۔ آرڈیننس نمبر ٧ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعات ١٠ تا ١٦، ١٨ اور ١٩ کا احذاف:
زناء کا جرم (نفاظ حدود) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٧ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعات ١٠ تا ١٦، ١٨ اور ١٩ حذف کر دی جائیں گی۔
١٨۔ آرڈیننس نمبر ٧ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ١٧ کی ترمیم:
جرم زناء (نفاظ حدود) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٧ مجریہ ١٩٧٩ء) میں دفعہ ١٧ میں لفظ اور ہندسہ ‘یا٦‘ حذف کر دیا جائے گا۔
١٩۔ آرڈیننس نمبر ٧ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٢٠ کی ترمیم:
(١) زناء کا جرم (نفاظ حدود) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٧ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ کی دفعہ ٢٠ میں ۔۔۔
(اول) ذیلی دفعہ (١) میں پہلا فقرہ ‘شرطیہ‘ حذف کر دیا جائے گا۔
(دوم) ذیلی دفعہ (٣) کو حذف کر دیا جائے گا اور
(سوم) ذیلی دفعہ (٥) کو حذف کر دیا جائے گا۔
٢٠۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٢ کی ترمیم:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) میں شق (الف) کی بجائے حسب ذیل تبدیلی کر دی جائے گی یعنی ۔۔۔
‘الف) ‘بالغ‘ ، ‘حد‘ اور ‘زناء‘ کا ایک ہی جیسا مفہوم ہے جیسا کہ جرم زناء (نفاظ حدود) آرڈیننس میں ہے اور‘
٢١۔ آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٤ کا احذاف:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ٤ کو حذف کر دیا جائیگا۔
٢٢۔ آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٦ کا حذف کرنا:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ٦ کو مذکورہ دفعہ کی ذیلی دفعہ (١) کے طور پر دوبارہ نمبر لگایا جائیگا اور مذکورہ بالا طور پر دوبارہ نمبر لگائی گئی ذیلی دفعہ (١) کے بعد حسب ذیل نئی ذیلی دفعہ (٢) کا اضافہ کر دیا جائیگا یعنی ۔۔۔
(٢) کسی عدالت کا افسر صدارت کنندہ مجموعہ ضابطہ فوجداری ١٨٩٨ء کی دفعہ ٢٠٣ الف کے تحت استغاثہ خارج کرتے ہوئے یا جرم زناء (نفاظ حدود) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٧ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ٧ کے تحت کسی مجرم کو بری کرتے ہوئے اگر مطمین ہو کہ جرم قذف مستوجب حد کا ارتکاب ہوا ہے تو وہ قذف کا کوئی ثبوت طلب نہیں کریگا اور دفعہ ٧ کے تحت سزا کا حکم صادر کرے گا۔
٢٣۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٨ کی ترمیم:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ٨ میں الفاظ ‘پولیس کو کی گئی رپورٹ یا‘ حذف کر دیئے جائیں گے۔
٢٤۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٩ کی ترمیم:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ٩ میں ذیلی دفعہ (٢) کی بجائے حسب ذیل تبدیلی کر دی جائے گی یعنی ۔۔۔
(٢) کسی ایسے مقدمے میں جس میں ،حد کی تعمیل سے قبل، مستغیث قذف کا الزام واپس لے لے یا یہ بیان دے کہ ملزم نے جھوٹا اقبال کیا ہے، یا یہ کہ گواہوں میں سے کسی نے جھوٹا بیان دیا ہے تو، حد کا اطلاق نہیں ہو گا۔
٢٥۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعات ١٠ تا ١٣ اور ١٥ کا حذف کرنا:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعات ١٠ تا ١٣ اور ١٥ حذف کر دی جائیں گی۔
٢٦۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ١٤ کی ترمیم:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ١٤ میں، ذیلی دفعات ٣ اور ٤ حذف کر دی جائے گی۔
٢٧۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ١٦ کا حذف کرنا:
جرم قذف (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) میں دفعہ ١٦ حذف کر دی جائے گی۔
٢٨۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ١٧ کی ترمیم:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ١٧ میں ۔۔۔
(اول) پہلے فقرہ شرطیہ کو حذف کر دیا جائیگا۔
(دوم) دوسرے فقرہ شرطیہ کی بجائے حسب ذیل تبدیلی کر دی جائیگی، یعنی ۔۔۔
‘مگر شرط یہ ہے کہ دفعہ ٧ کے تحت قابل سزا کوئی جرم سیشن عدالت میں قابل مجاز کردہ مجسٹریٹ کے ذریعے سے یا اس کے روبرو اور سیشن عدالت کے حکم کے خلاف اپیل وفاقی شرعی عدالت میں دائر ہو گی۔‘
٢٩۔ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ١٩ کا حذف کرنا:
قذف کا جرم (نفاظ حد) آرڈیننس ١٩٧٩ء (آرڈیننس نمبر٨ مجریہ ١٩٧٩ء) کی دفعہ ١٩ حذف کر دی جائیں گی۔
٣٠۔ انفساخ ازواج مسلمانان ایکٹ ١٩٣٩ء (نمبر ٨ بابت ١٩٣٩ء) میں نئی دفعہ کی شمولیت:
انفساخ ازواج مسلمانان ایکٹ ١٩٣٩ء (نمبر٨ بابت ١٩٣٩ء) میں دفعہ ٢ میں شق ٧ کے بعد حسب ذیل نئی دفعہ شامل کر دی جائے گی یعنی ۔۔۔(٧ الف) لعان۔
تشریح۔ لعان سے مراد جب کہ کوئی شوہر اپنی بیوی پر زناء کی تہمت لگائے اور بیوی اس تہمت کو سچ تسلیم نہ کرے۔

اول ۔ کالم ١ میں دفعہ ٣٦٥ الف اور اس سے متعلقہ کالم ٢ تا ٨ کے اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دئیے جائیں گے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
ایضاً | عمر قید اور جرمانہ | ایضاً | ایضاً | ایضاً | ایضاً | عورت کو اس کے نکاح وغیرہ پر مجبور کرنے کے لئے لے بھاگنا یا اغوا کرنا یا ترغیب دینا | ٣٦٥ ب |
دوم ۔ کالم ١ میں دفعہ ٣٦٧ اور اس سے متعلقہ کالم ٢ تا ٨ کے اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دئیے جائیں گے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
ایضاً | سزائے موت یا پچیس سال تک قید سخت اور جرمانہ | ایضاً | ایضاً | ایضاً | ایضاً | کسی شخص کو غیر فطری خواہش نفسانی کا نشانہ بنانے کی غرض سے لے بھاگنا یا اغوا کرنا | ٣٦٧ الف |
سوم ۔ کالم ١ میں دفعہ ٣٧١ اور اس سے متعلقہ کالم ٢ تا ٨ کے اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دئیے جائیں گے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
ایضاً | پچیس سال تک سزائے قید اور جرمانہ پچیس سال تک سزائے قید اور جرمانہ | ایضاً | ایضاً | ایضاً | ایضاً | کسی شخص کو عصمت فروشی وغیرہ کی اغراض کے لئے فروخت کرنا کسی شخص کو عصمت فروشی وغیرہ کی اغراض سے خریدنا | ٣٧١ الف ٣٧١ ب |
چہارم ۔ دفعہ ٣٧٤ کے بعد زناء بالجبر کا ذیلی عنوان شامل کر دیا جائیگا۔
پنجم ۔ دفعہ ٣٧٦ سے متعلق کام ١ تا ٨ میں موجودہ اندراجات کی بجائے حسب ذیل تبدیل کر دئیے جائیں گے یعنی ۔۔۔
پنجم ۔ دفعہ ٣٧٦ سے متعلق کام ١ تا ٨ میں موجودہ اندراجات کی بجائے حسب ذیل تبدیل کر دئیے جائیں گے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
سیشن عدالت | سزائے موت یا کم از کم دس یا زیادہ سے زیادہ پچیس سال تک سزائے قید اور جرمانہ سزائے موت یا عمر قید، اگر جرم کا ارتکاب دو یا زیادہ اشخاص نے بہ تائید باہمی سے کیا ہو | ناقابل مصالحت | ناقابل ضمانت | وارنٹ | بلا وارنٹ گرفتار کر سکے گا | زناء بالجبر | ٣٧٦ |
ششم ۔ کالم ١ میں دفعہ ٤٩٣ اور اس سے متعلقہ کالم ٢ تا ٨ میں اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دیئے جائینگے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
ایضاً | پچیس سال تک سزائے قید اور جرمانہ | ناقابل مصالحت | ناقابل ضمانت | وارنٹ | بلا وارنٹ گرفتار کر سکے گا | کسی شخص کا فریب سے جائز نکاح کا یقین دلا کر ہم بستری کرنا | ٤٩٣ ب |
ہفتم ۔ کالم ١ میں دفعہ ٤٩٦ اور اس سے متعلقہ کالم ٢ تا ٨ میں اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دیئے جائینگے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
سیشن عدالت یا مجسٹریٹ درجہ اول اور | سات سال تک کے لئے کسی بھی قسم کی سزائے قید اور جرمانہ | ایضاً | ناقابل ضمانت | ایضاً | بلا وارنٹ گرفتار کر سکے گا | کسی عورت کو مجرمانہ نیت سے ورغلانہ یا نکال کر لے جانا یا روک رکھنا | ٤٩٦ الف |
ہشتم ۔ کالم ١ میں دفعہ ٥٠٢ اور اس سے متعلقہ کالم ٢ تا ٨ میں اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دیئے جائینگے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
ایضاً | چھ ماہ تک کسی بھی قسم کی سزائے قید اور جرمانہ | ناقابل مصالحت | ایضاً | سمن | بلا وارنٹ گرفتار نہیں کریگا | زناء یا زناء بالجبر کی صورت میں عورت کی شناخت کی تشہیر کرنا | ٥٠٢ ب |
نہم ۔ ‘دیگر قوانین کے خلاف جرائم‘ کے عنوان کے تحت کام ١ میں آخری اندراج کے بعد اور کالم ٢ تا ٨ میں اس سے متعلقہ اندراجات کے بعد حسب ذیل شامل کر دیئے جائینگے یعنی ۔۔۔
8 | 7 | 6 | 5 | 4 | 3 | 2 | 1 |
سیشن عدالت سیشن عدالت | محصن کی صورت میں موت تک سنگسار کرنا اور اگر محصن نہ ہو تو ایک سو کوڑوں تک کی سزا اسی کوڑوں کی سزا | ناقابل مصالحت ناقابل مصالحت | ناقابل ضمانت ناقابل ضمانت | سمن سمن | بلا وارنٹ گرفتار نہیں کریگا بلا وارنٹ گرفتار نہیں کریگا | زناء قذف | آرڈیننس نمبر ٧ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٥ آرڈیننس نمبر ٨ مجریہ ١٩٧٩ء کی دفعہ ٥ |
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔